مجلس حج و عمرہ  دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے بیت الحجاج سلطان آباد کراچی میں قائم حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر حاجی کیمپ سجاد حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلزار سومروسمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو ملک و بیرون ملک میں دعوت اسلامی کی جانب سے کئے جانے والے دینی و امدادی کاموں پر مشتمل ڈاکیو منٹری دکھائی نیز انھیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے اور یہاں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی مرکز آنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتب و رسائل کے تحائف بھی پیش کئے ۔( رپورٹ :تسلیم رضاعطاری،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


تحصیل ٹھل ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے قصبے گڑھی حسن میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمرہ تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے ٹرینر حاجی عبد الرزاق عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو عمرہ کرنے کا طریقہ اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں احرام باندھنے کا پریکٹیکل کرکےبھی بتایا۔(رپورٹ: قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ حج وعمرہ دعوتِ اسلامی  کی طرف سے 8 مارچ 2023ء بروز بدھ المدنی مسجد مفتی دالو (محلہ)شکارپور میں عمرہ ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں مقامی عمرہ زائرین نے شرکت کی۔

رکن شعبہ حج وعمرہ عبدالرزاق عطاری نے شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا، اس کے ساتھ ہی حج و عمرہ کے دیگر احکامات سمجھائے۔علاوہ ازیں حاضری مدینہ کے آداب بھی سکھائے اور شرکا کو امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”رفیق المعتمرین“ تحفتاً پیش کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


26 فروری 2023 ء بروز اتوار شعبہ حج و عمرہ (دعوت اسلامی) کے تحت ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان میں عمرہ تربیت مدنی حلقہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس  میں مقامی زائرین سمیت مولانا عطاء اللہ قادری اور حافظ محمد امین قادری نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں عبدالرزاق عطاری (رکن شعبہ حج وعمرہ ڈویژن لاڑکانہ پاکستان) نے شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اسکے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے دیگر احکامات بیان کئے ۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر شعبہ حج وعمرہ کا تعارف بھی بیان کیا اور حاضرین میں ”رفیق المعتمرین “کتاب بھی تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: رکن ڈویژن لاڑکانہ عبدالرزاق عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دنیا بھر میں دعوت اسلامی تبلیغِ دین کے100 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت  کرنے،اُنہیں بارگاہِ خداوندی اور بارگاہِ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔اس مجلس میں شامل تربیت یافتہ مبلّغین اسلامی بھائی ہر سال حج کے موسم بہار میں حاجی کیمپوں میں جاکر حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 05 مارچ 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ حج وعمرہ کے تحت ”عمرہ تربیتی اجتماع “ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض و واجبات سے آگاہ کرینگے نیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زادہما اللہ شرفا و تعظیما میں حاضری کے آداب اور اپنے قیمتی لمحات میں زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے کے طریقے و اوراد و وظائف پر بھی گفتگو کرینگے ۔

یادرہے !یہ تربیتی اجتماع پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے مدنی چینل پر لائیو بھی دکھایا جائے گا۔ (رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


20 فروری 2023ء بروز پیر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزارتِ مذہبی امور حاجی کیمپ سکھر سندھ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرنور محمد سومرو اور عبد الغنی قریشی  سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ لاڑکانہ ڈویژن عبد الرزاق عطاری اور رکنِ ڈسٹرکٹ سکھر حاجی خلیل احمد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے حج 2023ء کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عملے کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی جانب  سے پچھلے دنوں فتحِ جنگ کی جامع مسجد انوار مدینہ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ ٹریننگ سیشن ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مبشر حسن عطاری نے حاضرین کو عمرے کے احکام بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا ۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں کو حاضری مدینہ کے آداب بیان کیے گئے جبکہ شرکا کو امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”رفیق المعتمرین“ بھی پیش کی گئ اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے کا ذہن دیا گیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


15 فروری 2023ء بروز بدھ مفتی محلہ شکار پور سندھ کی جامع مسجد المدنی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں عمرہ کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر لاڑکانہ ڈویژن کے رکن عبد الرزاق عطاری نے عمرہ کے احکامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ رکنِ لاڑکانہ ڈویژن نے عاشقانِ رسول کو عبادت شوق دلاتے ہوئے گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ حج و عمرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے ذمہ داران نے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں کے ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد محمد ابراہیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں حاجی عبد الاحد عطاری اور قاری محمد تسلیم رضا عطاری نے حج فارم جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے کہ سابقہ سالوں کی طرح رواں سال بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا شعبہ حج و عمرہ گورنمنٹ حج اسکیم 2023ء کی قرعہ اندازی کے لئے عازمینِ حج و عمرہ کی خیر خواہی کرتے ہوئے حج گروپس بنائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام 01فروری 2023ء بروز بدھ بعدنماز عشاء جامع مسجد امدادیہ بنگلہ بازار مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کراچی میں عمرہ ٹریننگ سیشن  منعقد ہوا جس میں ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے آغاز کیاگیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ویسٹ ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ مولانا توصیف عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو عمرے کی بنیادی معلومات فراہم کرتے ہوئے مختلف امور پر تربیت کی۔آخر میں صلوۃ و سلام ودعا کا سلسلہ بھی ہوا۔

واضح رہے کہ! اب سے جامع مسجد امدادیہ بنگلہ بازار مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کراچی میں ماہانہ عمرہ تربیتی حلقہ منعقد کیا جائے گا جس کی پیشگی اطلاع میسج یا پوسٹ کے ذریعے دے دی جائے گی۔(رپورٹ:محمد زید عطاری مدنی، ٹاؤن ذمہ دار شعبہ حج و عمرہ ،اورنگی ٹاؤن)


گزشتہ روز نورِ مدینہ مسجد ڈھوک حسو راولپنڈی میں شعبہ حج و عمرہ (دعوت اسلامی) کی جانب سے عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں شعبہ حج و عمرہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عمرہ کے احکام بیان کئے ساتھ ہی احرام باندھنے کا مسنون طریقہ بھی سکھایا ۔

اس کے علاوہ شعبہ حج و عمرہ اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار انجینئر عبد الوحید عطاری نے حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے اور شرکا میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتاب ”رفیق المعتمرین“ پیش کی گئی اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں پنجاب کے شہر فتح جنگ میں شعبہ حج و عمرہ (دعوت اسلامی ) کے تحت ایک شخصیت کے گھر  پر عمرہ تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاضرین کو عمرہ کے احکام بیان کئے نیز احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا اور حاضری مدینہ کے آداب بھی بیان کئے ۔

جبکہ شرکا میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتاب ”رفیق المعتمرین“ پیش کی گئی اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)