28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
تحصیل ٹھل ڈسٹرکٹ جیکب آباد کے قصبے گڑھی حسن
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عمرہ تربیتی
اجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
ٹرینر حاجی عبد الرزاق عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو عمرہ کرنے کا طریقہ
اور اس کے چند ضروری مسائل سکھائے نیز انہیں احرام باندھنے کا پریکٹیکل کرکےبھی
بتایا۔(رپورٹ: قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)