شعبہ حج و عمرہ کا مدنی مشورہ، کراچی سمیت دیگر شہروں کے ذمہ
داران کی شرکت
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ حج و
عمرہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کے ذمہ داران نے بالمشافہ جبکہ دیگر
شہروں کے ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد محمد ابراہیم عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا
اور احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں حاجی عبد
الاحد عطاری اور قاری محمد تسلیم رضا عطاری نے حج فارم جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
واضح رہے کہ سابقہ سالوں
کی طرح رواں سال بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا شعبہ حج و عمرہ
گورنمنٹ حج اسکیم 2023ء کی قرعہ اندازی کے لئے عازمینِ حج و عمرہ کی خیر خواہی
کرتے ہوئے حج گروپس بنائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)