28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
26 فروری 2023 ء بروز اتوار شعبہ حج و عمرہ
(دعوت اسلامی) کے تحت ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان میں عمرہ تربیت مدنی حلقہ کا
اہتمام کیا گیا ۔ جس میں مقامی زائرین سمیت
مولانا عطاء اللہ قادری اور حافظ محمد امین قادری نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں عبدالرزاق عطاری (رکن شعبہ حج
وعمرہ ڈویژن لاڑکانہ پاکستان) نے شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اسکے
ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے دیگر احکامات بیان
کئے ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے اس موقع پر شعبہ حج
وعمرہ کا تعارف بھی بیان کیا اور حاضرین میں
”رفیق المعتمرین “کتاب بھی تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: رکن ڈویژن لاڑکانہ عبدالرزاق عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)