دنیا بھر میں دعوت اسلامی تبلیغِ دین کے100 سے زائد شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروف ہے،انہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی باقاعدہ تربیت  کرنے،اُنہیں بارگاہِ خداوندی اور بارگاہِ مصطفوی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کے لئے قائم کی گئی ہے۔اس مجلس میں شامل تربیت یافتہ مبلّغین اسلامی بھائی ہر سال حج کے موسم بہار میں حاجی کیمپوں میں جاکر حاجیوں کی تربیت کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 05 مارچ 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ حج وعمرہ کے تحت ”عمرہ تربیتی اجتماع “ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض و واجبات سے آگاہ کرینگے نیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زادہما اللہ شرفا و تعظیما میں حاضری کے آداب اور اپنے قیمتی لمحات میں زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے کے طریقے و اوراد و وظائف پر بھی گفتگو کرینگے ۔

یادرہے !یہ تربیتی اجتماع پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 02:30 بجے مدنی چینل پر لائیو بھی دکھایا جائے گا۔ (رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)