دعوت اسلامی  کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح کردیا گیاہے ۔ افتتاحی پروگرام میں ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر حسن عطاری نے شعبے کا تعارف کروایا اور مدنی پھول دیئے ۔

بعدازاں مجلس حج و عمرہ ذمہ دار حاجی اسامہ عطاری نے عمرہ پریذنٹیشن سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے ۔

آخر میں شعبہ ذمہ دار عبدالوحید عطاری نے بیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت فتحِ جنگ میں قائم  مستقل عمرہ تربیت گاہ میں عمرہ زائرین کی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور نشست میں شریک اسلامی بھائیوں کو عمرے کے احکام،احرام کا عملی طریقہ اور چند اہم مسائل بتائے نیز مدینے پاک کی حاضری کے آداب بھی سمجھائے ۔(رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام  پنڈی گھیب میں ایک ٹور آپریٹر کے گھر عمرہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں رکن مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب مولانا اسماعیل عطاری مدنی نے عمرے کے احکام اور حاضری مدینہ کے آداب سکھائے نیز زائرین کو امیر اہل سنّت دامت برکاتہم العالیہ کی مایہ ناز تصنیف ’’ رفیق المعتمرین ‘‘تحفے میں دی اور انہیں حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ :مجلس حج و عمرہ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


حج آپریشن 2023ء کے بعد وزارتِ مذہبی امور پاکستان کی جانب سے حاجی کیمپ میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد کی گئی جس میں گورنمنٹ سے منظورہ شدہ دعوتِ اسلامی کے حج ماسٹر ٹرینرز نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مشاورتی اجلاس میں دعوتِ اسلامی کی جانب سےماسٹر ٹرینرز اسلامی بھائیوں نے آئندہ سال 2024ء کی حج پالیسی و حج آپریشن کے انتظامات میں مزید بہتری لانے کے متعلق تجاویز پیش کی اور دیگر اہم نکات پر گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں  شعبہ حج و عمرہ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے حاجی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ڈائریکٹر حاجی کیمپ سجاد حیدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو اور ان کے دیگر عملے سے ملاقات کی ۔

ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ سمیت حاجی کیمپ کا عملہ جو اس سال حج پر گئے تھے انہیں مبارکباد کیساتھ تحائف میں کتب و رسائل پیش کئے نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وز ٹ کرنے اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر وہاں موجود اسٹاف نے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:تسلیم رضا مجلس حج و عمرہ کراچی سٹی،،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی کے ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس فیضان مدینہ ،مجلس مدنی چینل،مجلس حفاظتی امور اورمجلس حج و عمرہ کے اراکین شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں ڈویژن نگران رضا عطاری ( ناظم آباد )نے 6 اگست 2023ء بروز اتوار کو فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے رواں سال 2023ء میں حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کے لئے ہونے والے ’’استقبالِ حجاج اجتماع‘‘ کی تیاریوں سے متعلق اہم امور پر اسلامی بھائیوں سے تبادلۂ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے مدنی پھول طے کئے ۔(رپورٹ: تسلیم رضا مجلس حج و عمرہ کراچی سٹی،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


رواں سال 2023ء میں حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے حاجیوں کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2023ء بروز اتوار استقبالِ حجاج اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق یہ اجتماعِ پاک دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ عشا رات تقریباً 9:00 شروع کیا جائے جس کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعت شریف سے ہو گا۔

تلاوت و نعت کے بعد بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہاجتماع میں شریک حجاج سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی دینی، اخلاقی، شرعی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اس سال حج کرنے والے حاجیوں تک یہ دعوت عام کریں اور اُن کے ساتھ خود بھی اس اجتماعِ پاک شرکت کر کے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(رپورٹ:محمد تسلیم عطاری شعبہ حج و عمرہ کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی کے زیرِا ہتمام کریم آباد کراچی پر واقع Orchid banquet میں پرائیویٹ کاروان کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کے لئے حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی عابد عطاری نے اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کو احرام باندھنے، عمرہ کرنے کا طریقہ اور اس کی چند ضروری احتیاطیں بتائیں۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد سلیمان عطاری مدنی نے حج کا مکمل طریقہ بیان کیا جبکہ نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری محمد تسلیم رضا عطاری نے حاضریِ مدینہ کا طریقہ اور آداب بیان کئے۔بعدازاں عازمینِ حج نے تربیتی اجتماع کے متعلق مدنی چینل کے ناظرین کو اپنے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فتح جنگ میں قائم مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ میں حج تربیتی نشست کا انعقاد ہوا جس میں  ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عازمین حج کو مناسک حج سکھائے نیز حاضری مدینہ کے آداب بتائے اور کتاب رفیق الحرمین تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 مئی 2023ء  بروز اتوار بہادر آباد چار مینار چورنگی پر قائم سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت اس سال گورنمنٹ سطح سے سفر حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع ہوا۔

اس تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زادہما اللہ شرفا و تعظیما میں حاضری کے آداب نیز اپنے قیمتی لمحات میں زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے کے طریقے و اوراد و وظائف بھی بتائے۔

اس کے علاوہ نگران شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور اسکے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے دیگر احکامات بھی بیان کئے ۔

آخر میں عازمین حج کو رفیق الحرمین/ حج کے 30 واجبات اور عاشقانِ رسول کی 130 حکایات پر مشتمل مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں تقسیم کی گئیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سے پردے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


3 مئی2023ء بروزبدھ بہاولپورمیں قائم  قائد اعظم میڈیکل آڈیٹوریم ہال میں حاجیوں کے لئے حج ٹرینگ سیشن کا سلسلہ ہواجس میں ملتان وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر ریحان عباس کھوکھر ، PRO عمر سلیم، ڈسٹرکٹ مذہبی امور سمیت 626 حاجیوں کی شرکت ہوئی۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی مسعود عطاری نے حج کی سعادت حاصل کرنےوالےحجاج کرام کی تربیت کرتے ہوئے انھیں حج کرنے کے فضائل اور مسائل سمجھائے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


وزارت حج گورنمنٹ آف پاکستان کیجانب سے5 مئی 2023ء کو ضلع کونسل ہال لودھراں میں اس سال حج کی سعادت حاصل کرنےوالےحجاج کرام کی تربیت کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کےشعبہ حج وعمرہ کےڈویژنل ذمہ دارحاجی سلیم عطاری نےحجاج کی تربیت کی،تربیتی سیشن میں حج منسٹری کےافسران،اسسٹنٹ کمشنرمیاں محمداشرف صالح،دعوت اسلامی شعبہ حج وعمرہ کےڈسٹرکٹ ذمہ دارقاری محمداسماعیل عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ : شعبہ حج وعمرہ دعوت اسلامی لودہراں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)