اسلام آباد جی الیون کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں عمرہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
اسلام آباد G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام عمرہ ٹریننگ پروگرام منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ پروگرام میں بحریہ ٹاؤن کے ذمہ دار نے
عمرہ احکام پر بیان کیا اور ICT ذمہ
دار حاجی عبد الوحید عطاری نے شرکا کو حاضریِ مدینہ کے آداب بتائے جبکہ G-11 کے
ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ پروگرام میں شریک اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کی ایپلی کیشن ”حج و عمرہ“ کا تعارف کروایا اور اس سے فائدہ حاصل
کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)