14 مئی 2023ء  بروز اتوار بہادر آباد چار مینار چورنگی پر قائم سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت اس سال گورنمنٹ سطح سے سفر حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع ہوا۔

اس تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے شرکا کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زادہما اللہ شرفا و تعظیما میں حاضری کے آداب نیز اپنے قیمتی لمحات میں زیادہ سے زیادہ نیکی کرنے کے طریقے و اوراد و وظائف بھی بتائے۔

اس کے علاوہ نگران شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے عازمین سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا اور اسکے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے دیگر احکامات بھی بیان کئے ۔

آخر میں عازمین حج کو رفیق الحرمین/ حج کے 30 واجبات اور عاشقانِ رسول کی 130 حکایات پر مشتمل مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں تقسیم کی گئیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سے پردے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)