دعوتِ اسلامی  کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت ذمہ داران نے حاجی کیمپ میں ڈائریکٹر حاجی کیمپ کراچی سید سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو اور وہاں کے دیگر عملے سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات حج 2024ء کی پالیسی اور حج سیزن کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی اورانہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ اور وہاں ہونے والی محفل بغداد میں شرکت کی دعوت دی جس پر ڈائریکٹر صاحب نے اپنے دیگر عملے کے ہمراہ اگلے روز فیضان مدینہ کا وزٹ کیا اور محفلِ بغداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ اور نگرانِ شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور انہیں اسی طرح فیضانِ مدینہ میں منعقد ہونے والے اجتماعات میں آتے رہنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔)رپورٹ: تسلیم رضا،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)