14 رجب المرجب, 1446 ہجری
فیضان
اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح
Mon, 25 Sep , 2023
1 year ago
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان اسلامک سینٹر بحریہ ٹاؤن
راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ کا افتتاح کردیا گیاہے ۔ افتتاحی پروگرام میں
ڈویژن ذمہ دار مجلس حج و عمرہ حاجی مبشر
حسن عطاری نے شعبے کا تعارف کروایا اور مدنی پھول دیئے ۔
بعدازاں
مجلس حج و عمرہ ذمہ دار حاجی اسامہ عطاری نے عمرہ پریذنٹیشن سلائیڈ کے ذریعے عمرے کا طریقہ اور حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے ۔
آخر میں شعبہ ذمہ دار عبدالوحید عطاری نے بیان کیا
جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ:
مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ راولپنڈی ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)