28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
20 فروری 2023ء
بروز پیر شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وزارتِ مذہبی
امور حاجی کیمپ سکھر سندھ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرنور محمد سومرو
اور عبد الغنی قریشی سمیت دیگر عملے سے
ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات رکنِ
لاڑکانہ ڈویژن عبد الرزاق عطاری اور رکنِ ڈسٹرکٹ سکھر حاجی خلیل احمد عطاری نے
وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے حج 2023ء کے متعلق چند اہم امور پر گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام عملے کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)