2 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں تحصیل
ٹیکسلا میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ دار حاجی ہاشم عطاری نے اراکینِ شعبہ کے ہمراہ ٹور
آپریٹر سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات ٹور آپریٹر کو ذمہ دار
اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش
کیا اور واہ کینٹ میں موجود مستقل عمرہ تربیت گاہ کے بارے میں معلومات دیں نیز ان
کے کاروان سے عمرے پر جانے والے معتمرین کی تربیت شعبہ حج و عمرہ تربیت گاہ پر کروانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی نیت پیش کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب’’ رفیق ُالحرمین ‘‘تحفہ میں پیش کی۔(رپوٹ
:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ
اٹک، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)