10
جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر انتظام
حاجی کیمپ اسلام آباد میں لگائے گئے۔ کیمپ
میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں
مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ، مناسک حج اور مدینے پاک کی
حاضری کے آداب بتائے۔ آخر میں انہیں رفیق
الحرمین کتابیں پیش کی اور دعوت اسلامی کی
ایپ حج و عمرہ انسٹال کروائی۔
دعوت اسلامی
کے تحت حاجی کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی پروگرام کا انعقاد
گزشتہ روز
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں جاری حج تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو احرام
و حج کے مسائل سکھائے گئے۔
مبلغ دعوت اسلامی نے عازمین حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے اور انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”رفیق الحرمین “تحفے میں پیش کیااور مناسک حج آسانی سے ادا کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی ایپ ”حج و عمرہ “بھی انسٹال کروایا اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔(ر پورٹ: مبشر حسن عطاری ،مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام حاجی کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں سندھ کے 2 حجاج، بلوچستان کے 17 اسکیل
کے ٹیچر اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
شعبہ حج و
عمرہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے عازمین حج کو عمرہ و حج کا طریقہ بتایا اور احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا۔آخر میں کتاب ”رفیق
الحرمین“ تقسیم کی اور حج و عمرہ ایپ انسٹال کروائی۔
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م شروع کی
جانے والی 8 روزہ تربیتی کورس کی اختتامی نشست کا اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں کیا گیا جس میں عازمین حج کے علاوہ علما اور شہر کے دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔
فیضان مدینہ میں ہونے والی نشست میں پچھلے سات
دن کی دہرائی کی گئی مزید ڈسٹرکٹ اور ڈویژ ن ذمہ داران نے مناسک حج اور مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے ساتھ ہی
مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ رفیق الحرمین تحفے میں دی گئی ۔ نشست کے اختتام پر شخصیات
نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔۔(رپورٹ :
مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م تلہ گنگ کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حج تربیت
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں حج کے
اہم مسائل سکھائے گئے۔
ذمہ دار
اسلامی بھائی نے مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب کے بارے میں بتایا اور
اس سال حکومت کی جانب سے حج کے لئے لازم قرار دی جانے والی ایپس”اعتمرنا“اور
”توکلنا“کا استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ساتھ ساتھ حاضرین کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق الحرمین “تحفے
میں دی گئی۔ ۔(رپورٹ : مبشر حسن
عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م پنڈی
گھیب کے ایک مقامی ہال (marquee) میں بعد
نماز ظہر حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں حج کے اہم مسائل کے بارے میں
گفتگو کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے مناسک حج اور مدینے پاک
کی حاضری کے آداب کے بارے میں بتایا اور اس سال حکومت کی جانب سے حج کے لئے لازم
قرار دی جانے والی ایپس Apps”اعتمرنا“اور ”توکلنا“کا
استعمال کرنے کا طریقہ بتایا ساتھ ساتھ حاضرین کو مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”رفیق الحرمین “تحفے
میں دی گئی۔ ۔(رپورٹ : مبشر حسن
عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر حضرومیں عازمینِ حج کی تربیت و رہنمائی کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کرنے والے اسلامی
بھائیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں مناسکِ حج، مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے آداب بتائے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق
الحرمین‘‘ اور ’’حج و عمرہ ایپ‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ
اہتمام حج تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل بھر سے عازمینِ حج سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے حج کے چند ضروری مسائل سکھائے۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج
کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کی
کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و
عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے
شہر چکوال کی جامع مسجد قبا میں عازمینِ حج کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد
کیا گیا جس میں حج کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول
نے شرکت کی۔
اس نشست میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے مناسکِ حج، مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری اور اعتمرنا ایپ کا طریقہ بتایا نیز امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب
’’رفیق الحرمین‘‘ اور ’’حج و عمرہ ایپ‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد G11 میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عازمینِ حج کی شرکت رہی۔
تفصیلات کے مطابق مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی حج کے حوالے سے تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔
دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر انتظام گزشتہ
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گرین
سٹی واہ کینٹ میں حج تربیتی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں سمیت کثیر عاشقانِ نے شرکت کی۔
دورانِ نشست شعبہ حج و عمرہ کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار نےعاشقانِ رسول کی تربیت کرتے
ہوئے انہیں مناسک حج اور مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے آداب بتائے۔
آخر میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی کتاب’’رفیق
الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ دنوں ملتان
ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کرنے کے لئے ایک تقریب
کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمینِ حج سمیت ایئر پورٹ کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغ ِدعوت اسلامی و چیف حج ماسٹر ٹرینر
محمد سلیم بلالی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی تربیت و
رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن
دیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر علی حیدر گیلانی، ڈائریکٹر حج، ایئر پورٹ مینجمنٹ، چیف سکیورٹی آفیسر،
ایئر بلیو اسٹیشن مینجر، ڈپٹی ایئر پورٹ مینجر، ڈپٹی چیف سیکورٹی آفیسر سمیت ایئر
پورٹ آفیسرز اور حج ڈائیریکٹوریٹ کے آفیسرز
موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ حج و عمرہ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)