کسی بھی عمل کو شروع کرنے سے پہلے اس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا دین اسلام کا لازمی حصہ  ہے تاکہ علم و عمل دونوں میں مطابقت ہو جائے اور اس عمل میں مٹھاس پیدا ہو ۔اسی ضمن میں دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 9 ،11 ، 14 ، 15 ،16 جون 2022 ء کو حاجی کیمپ اسلام آباد میں حج تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس تربیتی پروگرام میں عازمین حج کو حج وعمرہ کے بنیادی مسائل کے ساتھ ساتھ احرام باندھنے کا عملی طریقہ ، مناسک حج اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بتائے ، نیزعازمین حج کو حج و عمرہ کے بنیادی و اہم مسائل پر امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی طرف سے لکھی جانے والی مشہور و معروف کتاب ”رفیق الحرمین “تحائف میں پیش کئے ۔

اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی دیجیٹل سروسز ”حج و عمرہ ایپ “کے بارے میں بتایا کہ یہ ایپ حج و عمرہ کی ادائیگی میں کس طرح معاون و مددگار ہے اور اسے انسٹال کرنے کا طریقہ بھی بتایا۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )