25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کی تحصیل پنڈی گھیب ضلع اٹک میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ کے تحت حج و عمرہ کی تربیتی
نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دورانِ نشست اسلامی
بھائیوں کو احرام باندھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے عمرہ کے بارے میں چند ضروری باتیں
بیان کیا اور مکہ و مدینہ کی حاضری کے حوالے سے تربیت کی۔واضح رہے یہ تربیتی نشست
پنڈی گھیب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہر اتوار بعد نمازِ مغرب تا اذانِ عشا تک
جاری رہتی ہے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و
عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)