گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتما م شروع کی جانے والی 8 روزہ تربیتی کورس کی اختتامی نشست کا اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں کیا گیا جس میں عازمین حج کے علاوہ علما اور شہر کے دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

فیضان مدینہ میں ہونے والی نشست میں پچھلے سات دن کی دہرائی کی گئی مزید ڈسٹرکٹ اور ڈویژ ن ذمہ داران نے مناسک حج اور مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے ساتھ ہی مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ رفیق الحرمین تحفے میں دی گئی ۔ نشست کے اختتام پر شخصیات نے اپنے تأثرات بھی دیئے۔۔(رپورٹ : مبشر حسن عطاری ، مجلس حج وعمرہ ڈسٹرکت اٹک ،کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )