26
جون 2022ء بروز اتوار کمیٹی چوک راولپنڈی
کے ایک مقامی ہوٹل میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ذمہ دار نے عازمین حج کی تربیت کی جس
میں شرکا کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔
اس کے
علاوہ تربیتی پروگرام میں عمرے کا طریقہ اور مناسک حج سکھائے گئے نیز مدینہ
منورہ کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور عازمین
حج کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی گئی ۔ بعدازاں امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق الحرمین بھی تحفے میں
پیش کی گئی۔
٭دوسری
جانب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری منسٹری آف ریلیجیس افیئر ڈائریکٹریٹ آف حج حاجی کیمپ
اسلام آباد محمد نواز ناگرہ جو کہ حج کے سفر پر روانہ ہو چکے ہیں روانگی سے قبل ان
کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ بتایا
اور ان کو دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ بھی انسٹال کروائی ۔ (رپورٹ:
مبشر حسین، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)