دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم حاجی کیمپ کا وزٹ کیا اور وہاں موجود وزارتِ مذہبی امور کے افسران وڈائریکٹر حج (لاہور وفیصل آباد) کی خیر خواہی کی۔

الحمد للہ عزوجل اب تک دعوتِ اسلامی کے تحت حج پر جانے والے کم و بیش 800 اسلامی بھائیوں و اسلامی بہنوں کے درمیان امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ”رفیق الحرمین“ تقسیم کی گئی ہے جبکہ تمام حجاجِ کرام کے لئے میٹھے پانی اور خیر خواہی کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے حاجیوں کی خدمت کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔ (رپورٹ:ساجد سلیم مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)