24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ذمہ دار انجینئر عبدالوحید عطاری کی حاجی کیمپ
اسلام آباد میں افسران سے ملاقات
Thu, 23 Jun , 2022
2 years ago
21 جون 2022 ء کو مجلس حج و عمرہ ڈویژن ذمہ
دار انجینئر عبدالوحید عطاری نے حاجی کیمپ اسلام آباد میں افسران سے ملاقات کی اور
حج وعمرہ کے حوالے سے گفتگو کی ۔
ڈویژن ذمہ دار نے اکاؤنٹ آفیسر اسد اور سابقہ
اسسٹنٹ سیکریٹری وزیراعظم ہاؤس قاضی منیر کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور احرام
باندھنے کا عملی طریقہ ، عمرے کا طریقہ اور مناسکِ حج و اسکی ادئیگی کے بارے میں بتایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمت کو خوب سراہا اور
اچھے تأثرات دیئے۔(رپورٹ: مبشر حسن
عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )