24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب پاکستان کی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی
میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ
اہتمام حج تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل بھر سے عازمینِ حج سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے حج کے چند ضروری مسائل سکھائے۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج
کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کی
کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و
عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)