دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کو بستی ملوک شجاع آباد ملتان میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے ۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 26 جون 2021ء کو مدنی مسجد بلاک  A ڈیرہ غازی خان میں یادِ مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کی اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کی شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان کئے۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


شعبۂ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 4 جولائی 2021 ء بروز اتوار رات 9:45  پر محفلِ مدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہوگی جس میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تذکرہ حج و یادِ مکہ مدینہ فرمائیں گےان شاءاللہ عزوجل۔

تمام عاشقانِ رسول شرکت کرکے دلوں کو یادِ حرمین طیبین سے روشن فرمائیں۔ 

دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں یاد مدینہ اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حج کے اقسام، حج کے فرائض، حج کے ایام، حج کے شرائط اور حاضری مدینہ کے فضائل بیان فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو احمد پور شرقیہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران زون اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے شرکا کو عازمین عمرہ کی تربیت کے لئے مستقل عمرہ تربیت گاہ قیام کرنے کا ذہن دیا اور ذمہ داران کو عمرہ تربیت کا طریقہ سکھایا گیا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 22 جون 2021ء کو فیضان حسن جمال مصطفیٰ مسجد بہاول نگرمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران کابینہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا فرمایا۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کےزیر اہتمام 22 جون 2021ءبہاول نگر پنجاب کے مختلف ٹریول ایجنسیزمیں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسیز کے اسٹاف کے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے عمرہ کی اہمیت بیان کی اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طورپر دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری، شعبہ حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وہاڑی میں حج و عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ حج و عمرہ قاری محمدشوکت عطاری نے حج و عمرہ کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور حاضریٔ مدینہ کے آداب سکھائے۔


شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلوچستان، کوئٹہ زون ، قیومیہ مسجد ریلوے  کالونی عمرہ تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے عمرہ کی تیاری اور سفر کےشرعی احکام بیان کئے۔ دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے بارے میں معلومات دیں اور دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)

شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر بلوچستان میں حاجی کیمپ کوئٹہ کا وزٹ کیا جہاں نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے ڈائیریکٹر حج سے تفصیلی ملاقات کی۔  شعبہ حج و عمرہ کا تعارف کروایا اور ماسٹر ٹرینرز کی تعداد اور خدمات بتائیں۔ دعوت اسلامی کے بارہ دینی کام اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ نماز ظہر کے بعد ڈائیریکٹر حج کی موجود گی میں نگرانِ شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے حاجی کیمپ کے عملہ میں نماز کے ضروری مسائل کے ضمن میں نماز کی شرائط اور فرائض کی تفصیل بیان کی ۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)

شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر بلوچستان، کوئٹہ، جامع مسجد  نورانی میں حج و عمرہ تربیتی مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن ریجن و رکن زون سمیت جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلباء نے شرکت کی۔

نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے حاجیوں کی خدمت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے تفصیل کے ساتھ حج وعمرہ کا طریقہ سمجھایا اور ضروری مسائل بیان فرمائے۔(رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 27 مارچ 2021ء  کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدرس کورس و تجویدوقراءت اور امامت کورس کے طلباء و مدرسین کے درمیان معلم عمرہ مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران شعبہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے عمرہ کے فضائل بیان کرنے کے بعد طریقہ اور احرام کی پابندیاں بیان کیں نیز عمرہ کے شرعی احکام بھی بیان کئے۔