22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ حج و
عمرہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7 جون 2021ء بروز پیر بلوچستان میں حاجی کیمپ
کوئٹہ کا وزٹ کیا جہاں نگران شعبہ حج و عمرہ الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے ڈائیریکٹر
حج سے تفصیلی ملاقات کی۔ شعبہ حج و عمرہ
کا تعارف کروایا اور ماسٹر ٹرینرز کی
تعداد اور خدمات بتائیں۔ دعوت اسلامی کے
بارہ دینی کام اور ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ نماز ظہر کے بعد ڈائیریکٹر حج کی موجود گی میں نگرانِ شعبہ حج و عمرہ الحاج
قاری محمد شوکت عطاری نے حاجی کیمپ کے
عملہ میں نماز کے ضروری مسائل کے ضمن میں نماز کی شرائط اور فرائض کی تفصیل بیان کی ۔ (رپورٹ: رکن زون عبدالرزاق عطاری)