ڈائریکٹر حج زاہد محمود کی اہلیہ کےایصالِ ثواب
کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیرِ اہتمام
20اکتوبر2021ءبروزبدھ حج ڈائریکٹر لاہور حاجی کیمپ زاہد محمود کی اہلیہ کےایصالِ ثواب کے
لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں کثیر تعداد میں افسران نے شرکت کی جن میں سیشن جج فیصل آباد تنویر
اکبر ، سینئر
سول جج احسن محمود، سپریڈنٹ سیشن کوٹ زاہد شفیع اور ایڈیشنل رجسٹرارلاہور ہائی کورٹ شاہد شفیع شامل تھے۔
نگران ِشعبہ قاری محمد شوکت عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے ایصالِ ثواب کےفوائد بیان کئے۔اس دوران نگرانِ شعبہ نے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈائریکٹر جج نے پاکستان
بھر کے حاجی کیمپس میں شعبہ حج و عمرہ (دعوتِ اسلامی)کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں نگرانِ شعبہ نے دعا
بھی کروائی۔ (رپورٹ: رکن زون
عبدالرزاق عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)