دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ حج و عمرہ کے زیر اہتمام 8 جنوری 2021 ء بروز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  ہفتہ وار تربیتی حلقہ ہوا جس میں طلباء کرام نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی الحاج قاری محمد شوکت عطاری نگران شعبہ حج و عمرہ نے حج کے ایام اور مقامات پر کلام کیا۔ (رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)


 پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے مجلس کے ذمہ داران کے ہمراہ منسٹری حج میں سیکشن آفیسرسہیل اختر، ڈائریکٹرسید مشاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ عبدالقدوس و دیگر افسران سے ملاقات کی۔

نگران مجلس  نےانہیں شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر نگران مجلس نے شخصیات کو مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ کتب تحفے میں دیں۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ پاکستان کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء کو کمپنی چوک راولپنڈی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ٹریول ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو الحاج احسان احمد اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے ”دعا کی فضیلت“ پرسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ بنانے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن ریجن عبد الوحید عطاری اور رکن زون حاجی اسد عطاری بھی موجود تھے۔


19 دسمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے نگران قاری شوکت عطاری نے رکنِ ریجن اسلام آباد اور رکن کابینہ کے ہمراہ بحریہ ٹاؤن اسلام آباد فیز 8 میں قائم جامع مسجد ملک ریاض کے امام و خطیب قاری حبیب الرحمن مدنی صاحب سے ملاقات کی۔نگران مجلس  نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور جامع مسجد ملک ریاض میں مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ بنانے کے حوالے سےگفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 دسمبر 2020ء کو کوہستان انکیو حسن ابدال میں حاجی عبد المجید S.A.M.C.Oایسوسی ایٹ کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں اہل خانہ اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ حاجی محمد شوکت عطاری نے ”رزق حلال کمانےکے فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو حرام کمائی سے بچنے کی ترغیب دلائی۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ واہ کینٹ اٹک زون میں مجلس حج و عمرہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس حج و عمرہ اٹک زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کے ساتھ ساتھ واہ کینٹ میں مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ کے قیام پر کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت واہ کینٹ کابینہ کے مقامی ٹور آپریٹرز اینڈ ٹریول ایجنٹس کے آفسز میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں آفس اونرز اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس قاری شوکت عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں دیئے۔


مجلس حج و عمرہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فتح جنگ کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تربیت یافتہ حجاج کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت راولپنڈی کے مقامی ٹور آپریٹر آفس میں مدنی حلقہ ہوا جس میں آفس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ حاجی قاری شوکت عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ  کے زیر اہتمام راولپنڈی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ حاجی قاری شوکت عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کرتے ہوئے راولپنڈی میں مستقل عمرہ تربیت گاہ بنانے کا طے کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام قصبہ کالونی اورنگی ٹاؤن کراچی میں قائم رینجرز ہیڈ کوارٹرمیں  عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں عمرے پر جانے والے 33 فوجی اہلکار نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے عمرے کے شرعی مسائل بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں مدرسۃ المدینہ میں درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے، نماز کورس کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ میں مدنی مشورہ ہواجس میں رکن زون، اراکین کابینہ اور دیگر تربیت دینے والے ماسٹرٹیزنے شرکت کی۔

نگران مجلس حج و عمرہ قاری شوکت عطاری نے حج و عمرہ کی تربیت کے فوائد بیان کئے اور زائرین مکہ مدینہ کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رکھنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس نے جھنگ زون کے دیگر ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں کو عمرے کی تربیت، احرام باندھنے، طواف اور سعی کرنے کے بارے میں نکات بیان کئے۔