مرکز الاولیاء لاہور میں واقع ڈائریکٹر حج لاہور کے آفس میں محفل میلاد کا اہتمام


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر اہتمام 10 نومبر 2020ء کو جامع مسجد گل شاہ خانپور شکار پور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔

رکن ریجن حاجی محمد زاہد عطاری نے گناہوں کے دنیاوی نقصانات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو گناہوں سےبچنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت21 اکتوبر 2020ء بروز  بدھ رکن زون عبدالرزاق عطاری نے سکھر زون حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر سید مجیب اکبر شاہ سمیت دیگر عملے سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مبلغ دعوت اسلامی رکن زون عبدالرزاق عطاری نے شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس حج و عمرہ اور تربیت گاہوں کے بارے میں بات چیت کی اور فیضان مدینہ سکھر وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 جولائی2020ءبروز اتوارمدنی مرکز فیضان مدینہ کھوڑ میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران ،آئمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت شریف سے ہوا اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون ذمہ دار اور پنڈی گھیب کابینہ کے رکنِ مجلس حج و عمرہ نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل سے آگاہ کیا جبکہ مجلس حج و عمرہ کے رکن زون نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔ واضح رہےاس موقع پر نگرانِ کابینہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 جولائی2020ءبروز اتوارمدنی مرکز جامع مسجد علی المرتضیٰ جنڈ میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران ،آئمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت شریف سے ہوا اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل سے آگاہ کیا جبکہ مجلس حج و عمرہ کے رکن زون نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 جولائی2020ءبروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ پنڈی گھیب میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران ،آئمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت شریف سے ہوا، اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل بتا تے ہوئے ان کا عملی طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 11جولائی 2020ء بروزہفتہ مسجد بیت المکرم اٹک  میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور آئمہ کرام نے شرکت کی۔

مجلس حج و عمرہ اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل بتا تے ہوئے ان کا عملی طریقہ سکھایا  ۔ (رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 10جولائی 2020ء بروزجمعۃ المبارک فیضان مدینہ فتح جنگ میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور آئمہ کرام نے شرکت کی مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ اسلام آباد ریجن ذمہ دار نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل بتا تے ہوئے انکا عملی طریقہ سکھایا  جبکہ اجتماع پاک کے اختتام پر تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


  دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام 24فروری2020ء بروز پیر شریف فتح جنگ میں ایک مقامی شاپ پر عمرہ تربیتی نشست ہوئی جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام اور رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزحرمین شریفین کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ ہوا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کرکےدی۔ حاضرین کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”رفیق المعتمرین“ تحفہً پیش کی گئی۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، مجلس حج وعمرہ)


21 فروری2020ء  بروز جمعۃالمبارک دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیرِ انتظام جامع مسجد انوارِ مدینہ تحصیل روڈ فتح جنگ (مستقل حج و عمرہ تربیت گاہ) میں معتمرین کے لئےعمرہ تربیتی نشست کا اہتمام ہوا جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام اور رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزحرمین شریفین کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے اور تلبیہ یاد کروانے کا سلسلہ ہوا نیز ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ ایپلی کیشن بھی ڈاؤن لوڈ کرکےدی۔ حاضرین کو امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب”رفیق المعتمرین“ تحفہً پیش کیا گیا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، مجلس حج و عمرہ)


دعوت اسلامی کی  مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام19 فروری 2020ءبروز بدھ ملال تحصیل فتح جنگ میں ایک شخصیت کے گھر عمرہ تربیتی اجتماع ہوا جس میں عمرے کا طریقہ اور انتظامی معاملات، احرام باندھنے کا عملی طریقہ بیان کیا گیا۔(رپوٹر:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)


دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے زیر انتظام  16 فروری2020ء بروز اتوار فتح جنگ میں ایک شخصیت کے گھر عمرہ تربیتی نشست ہوئی جس میں عمرے کا طریقہ، احرام باندھنے کا عملی طریقہ، طواف،استلام، رمل کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیز حرمیں شریفین کی حاضری کے آداب اور تلبیہ یاد کروائے گئے۔ حاضرین میں امیر اہل سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تصنیف ”رفیق المعتمرین“ تقسیم کی گئی اور دعوتِ اسلامی کی حج و عمرہ ایپلی كیشن بھی ڈاؤن لوڈ کر کے دیئے گئے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری، رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ سمرقندی کابینہ)