دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 08دسمبر2020ء بروز منگل پاکستان کے شہر سکھر میں قائم حج کمپلیکس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں حج کمپلیکس کے افسران اور عملے نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں میں نگران شعبہ پاکستان الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کے درمیان نیکی کے دعوت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اپنی زندگی نیکیوں میں گزار نے ، ہمیشہ سچ بولنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور نیک صحبت اختیار کرنے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے۔

واضح رہے ! اس موقع پر نگران شعبہ حج و عمرہ کے ہمراہ وزارت حج کے رجسٹرڈ ماسٹر اور رکن زون سکھر عبدالرزاق عطاری بھی موجود تھے ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات بالخصوص مجلس حج و عمرہ کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:کن زون سکھر عبدالرزاق عطاری )