دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 22 نومبر 2020ء بروز اتوار رکن ریجن احمد رضا مدنی نے طائر حرم انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو الحاج محمد اختر قادری سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں ذمہ دار دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ حج و عمرہ کی خدمات بیان کی اور عمرہ زائرین کی تربیت اور ان سے رابطے پر بات چیت کی ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے زائرین کی تربیت کے لئے بھر پور کوشش کرنے ،ہر شہر کے ہر علاقے میں تربیت گاہ کا سلسلہ قائم کرنے ، عمرہ کرنے والوں سے رابطہ اور عمرہ ٹوئر آپریٹر کمپنیوں سے رابطے مضبوط کرنے اور مدنی چینل دیکھتے رہنے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیتے ہوئے فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری )