دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت  پچھلے دنوں حاجی شوکت عطاری نگران مجلس حج و عمرہ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران حج و عمرہ مجلس سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں نگران مجلس نے شرکا کو مجلس حج و عمرہ کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے ۔ دوسری جانب ملتان میں قائم حاجی کیمپ پر محفل غوثیہ کا اہتمام ہوا جس میں شخصیات سمیت نگران مجلس و مجلس حج و عمرہ ملتان زون نے شرکت کی ۔ جبکہ نگران مجلس  نے ملتان میں ملتان زون کے مجلس حج و عمرہ کے ذمہ داران کا مشورہ بھی کیا ۔

نگران مجلس حج و عمرہ نے شجاع آباد زون کے ذمہ داران کا بھی مشورہ کیا جس میں نگران زون و نگران کابینہ نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی نے مجلس حج و عمرہ شعبے سے متعلق حاضرین کی تربیت کی۔