20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کی مجلس حج و عمرہ کے تحت21 اکتوبر 2020ء بروز
بدھ رکن زون عبدالرزاق عطاری نے سکھر زون حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ
ڈپٹی ڈائریکٹر سید مجیب اکبر شاہ سمیت دیگر
عملے سے ملاقات کی۔
ملاقات
میں مبلغ دعوت اسلامی رکن زون عبدالرزاق
عطاری نے شرکا کو خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ
کرتے ہوئے مجلس حج و عمرہ اور تربیت گاہوں
کے بارے میں بات چیت کی اور فیضان مدینہ
سکھر وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔