دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 19 جولائی2020ءبروز اتوارمدنی مرکز فیضان مدینہ کھوڑ میں عمرہ معلمین تربیتی اجتماع ہوا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران ،آئمہ کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن و نعت شریف سے ہوا اس اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون ذمہ دار اور پنڈی گھیب کابینہ کے رکنِ مجلس حج و عمرہ نے شرکاء کو احرام،طواف اورسعی کےمسائل سے آگاہ کیا جبکہ مجلس حج و عمرہ کے رکن زون نے احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا۔ واضح رہےاس موقع پر نگرانِ کابینہ بھی موجود تھے۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون)