دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت 07دسمبر2020ء بروز  پیر پاکستان کے شہر سکھر میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی علماء اور اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں نگران شعبہ پاکستان الحاج قاری محمد شوکت عطاری نے شرکا کو زائرین مدینہ میں دینی کام کرنے کے طریقے، ہر ہر مساجد میں حج و عمرہ کی تربیت گاہ بنانے ، حاجیوں سے روابط مضبوط کر کے انہیں ہفتہ وار اجتماع،ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں شرکت کروانے کے متعلق نکات دیتے ہوئے مبلغین کو عمرہ کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ حاضرین کو راہ خدا میں سفر کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلہ میں سفر کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:رکن زون عبدالرزاق عطاری)