28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے پچھلے دنوں فتح جنگ پنجاب میں واقع جامع مسجد
گلزار مدینہ میں عمرہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت عمرے میں جانے والے خوش نصیب اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عمرہ اور حاضریِ مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کا طریقہ بیان کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف امور پر نکات دئیے۔(رپورٹ،مبشر حسن عطاری، رکن سمرقندی کابینہ، مجلس حج و عمرہ )