دعوت ِاسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی جانب سے 10 جنوری 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 3دن پر مشتمل عمرہ معلم ٹریننگ کورس ہوا جس میں شعبہ حج و عمرہ کے اراکین و ذمہ داران سمیت ملک و بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

عمرہ معلم ٹریننگ کورس میں رکنِ شوریٰ سید ابراہیم عطاری ، نگرانِ شعبہ حج و عمرہ قاری شوکت عطاری، نگرانِ اوورسیز حج و عمرہ حاجی عبدُالاحد عطاری ، کراچی سٹی حج و عمرہ نگران قاری محمدتسلیم رضا عطاری اور مفتی محمد سجاد عطاری مدنی نے عمرے پر جانے والے زائرین کی تربیت کرنے کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کی جس پر شرکا نے ٹریننگ سیشن میں ملنے والے نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)