شعبہ حج وعمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت 17 جنوری 2023ء کو شکارپور کے علاقہ صدر میں عمرہ ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہواجس میں مقامی عمرہ زائرین نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار عبدُالرزاق عطاری نے عمرے کے شرعی احکامات و احرام باندھنے کا عملی طریقہ سمجھایا نیز ساتھ ساتھ حاضریِ مدینہ کے آداب بھی بیان کئے۔ بعدازاں زائرین مکہ مدینہ کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے عبادت کا شوق اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی دیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)