پچھلے دنوں راولپنڈی میں شعبہ حج و عمرہ (دعوت اسلامی ) کے تحت مقامی ٹور آپریٹر کے یہاں عمرہ تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو عمرے کے احکام بیان کئے اور احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا ۔

اس کے علاوہ شعبہ حج و عمرہ اسلام آباد و راولپنڈی ڈویژن کے ذمہ دار انجینئر عبد الوحید عطاری نے حاضری مدینہ کے آداب بیان کئے اور شرکا میں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتاب ”رفیق المعتمرین“ پیش کی گئی اور دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ انسٹال کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)