شعبہ حج وعمرہ   دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2023ء کو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سکھر حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو ، عبدُالغنی قریشی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ شعبہ حج وعمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی کاوشیں بیان کرتے ہوئے انہیں سال2023 ء حج کے حاجیوں کی تربیت کے سلسلے میں اس شعبہ کے ذمہ داران کی خدمات حاصل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ذمہ داران کے ذریعے ٹریننگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں انہیں دعوتِ اسلامی کی حج وعمرہ اپلیکیشن کا تعارف کروایا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا ۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت وہاں موجوددیگر اسٹاف کومکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نماز کے احکام ‘‘اور سال 2023ءکے کیلنڈرز تحفتاً پیش کئے۔اس موقع پر رکنِ سکھر ڈویژن محمد آصف عطاری بھی تھے۔(رپورٹ: عبدُالرزاق عطاری رکن ڈویژن لاڑکانہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)