شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے تحت عمرہ پر جانے والے عاشقانِ رسول کے لئے  8 اکتوبر 2025ء کو جامع مسجد قادری واڑی تر سکھر میں عمرہ ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد زائرین کی عمرہ کے حوالے سے تربیت کرنا اور انہیں نیک اعمال کی ترغیب دینا تھا۔

اس ٹریننگ پروگرام میں شعبے کے رکنِ ڈویژن عبدالرزاق عطاری نے عمرہ کے متعلق شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے نیک اعمال کے موضوع پر بیان کیا اور زائرین کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ۔

اس کے علاوہ رکنِ ڈویژن نے بذریعہ پروجیکٹر طواف و سعی کے احکامات بتائے نیز سفر مکہ مدینہ کے دوران عبادت اور تلاوت قرآن، ذکر و درود شریف میں مصروف رہنے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ: شعبہ حج و عمرہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)