پنجاب کے شہر ٍاوکاڑہ کی جامع مسجد غلامانِ رسول میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کے تحت حج ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں محارم اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران و مبلغین نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ نگران حاجی منیر عطاری نے حج کے متعلق شرعی احکام پر شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں احرام باندھ کر حج کا پریکٹیکل کرکے بتایا اور اس کی چند احتیاطیں بھی بیان کیں جبکہ جامع مسجد غلامانِ رسول کے بیسمنٹ میں اسلامی بہنوں کے لئے علیحدہ اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حج کے بارے میں اسلامی بہنوں کی دینی و شرعی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ڈسٹرکٹ سطح کےذمہ دار قاری عباس عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کتاب ”رفیق الحرمین“ اور رسالہ ”حج و عمرہ کا آسان طریقہ“ تحفے میں دیئے۔( رپورٹ: قاری عباس علی عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)