شعبہ مدنی کورسز للبنات دعوتِ اسلامی  کے تحت 5 مارچ 2026ء کو تمام اسلامی بہنوں کے لئے سیشن بنام ”اعتکاف اور اسلامی بہنیں“ہونے جارہا ہے جس کا مقصد اعتکاف کے شرعی مسائل کے بارے میں اسلامی بہنوں کی رہنمائی کرنا ہے ۔

معلومات کے مطابق ”اعتکاف اور اسلامی بہنیں“ سیشن کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ 12 منٹ ہوگا جو کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک کی اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کیا جائے گا۔

سیشن میں بتائی اور سکھائی جانے والی بعض چیزیں:٭اعتکاف کے فضائل واہمیت٭اعتکاف سے متعلق خواتین کے اہم مسائل٭نفلی عبادات کا شیڈول وغیرہ۔

مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے واٹس اپ نمبر / ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں:

ای میل: ib.admissiononlinecourse@dawateislami.net

واٹس اپ نمبر: +92 3103330988


تعلیمِ قرآن عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے  شعبے مدرسۃالمدینہ رہائشی (بوائز ) دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پشاور صدر میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ساداتِ کرام، علمائے کرام، سرپرست حضرات، نگرانِ پشاور ڈویژن مشاورت حاجی اشفاق عطاری اور دیگر تنظیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن و نعت رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد ناظم مدرسۃالمدینہ بوائز پشاور مہربان اللہ عطاری نے رمضان اعتکاف کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں رمضان اعتکاف میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر مدرسۃالمدینہ بوائز سے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے اسناد پیش کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز رہائشی(بوائز )، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ  کے تحت 26 فروری 2026ء کو مرے کالج، سیالکوٹ کے قریب خورشید بھٹی میڈیکل اسٹور کے مالکان کی رہائش گاہ پر عصر تا مغرب کے دوران ”افطار اجتماع اور میٹ اپ“ منعقد ہوا۔

اس دوران ویٹرنری ڈاکٹر حبیب( DVM)، ویٹرنری ڈاکٹر ابراہیم(DVM)، ڈاکٹر افتخار(LAD)، برٹش کلینک محمد حسن، پبلک میڈیکل اینڈ پیٹ اسٹور، رائل پیٹ اسٹور محمد سلیم، جنا ح فارمیسی محمد ناصر، بھٹی فارمیسی محمد عمران ، خورشید بھٹی پیٹ اسٹور، شعبے سے وابستہ میڈیکل اسٹور کے اسلامی بھائی اور ڈسٹریبیوٹرز نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ سیالکوٹ سٹی مشاورت حاجی فاروق عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے قرآن پاک پڑھنے اور سیکھنے کی فضیلت و اہمیت بتائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ سیالکوٹ سٹی مشاورت نے حاضرین کو مدرسۃالمدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر سیالکوٹ سٹی کے ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار محمد عمیر رمضان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عمیر رمضان عطاری، سٹی ذمہ دار رابطہ برائےایگریکلچر اینڈ لایئو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 فروری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت راولپنڈی، پنجاب میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں راولپنڈی برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے رمضان عطیات پر کلام کیا اور اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز عطیات میں مزید اضافہ کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں تمام اسٹاف نے شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز جہلم، پنجاب میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں جہلم برانچ کے مدرسین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کورسز و اہداف کی معلومات، شیڈول پر عمل اور دیگر تعلیمی معاملات بالخصوص رمضان عطیات پر تبادلۂ خیال کیا جس پر تمام مدرسین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اوکاڑہ، پنجاب میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شفٹ تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کے دوران تعلیمی ذمہ دار ڈویژن ساہیوال محمد شفیق عطاری نے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو بڑھانے، نمازوں کی پابندی کرنے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے ماہِ رمضان کو ماہِ نیک اعمال بنانے اور شعبے کی بہتری کے لئے آئندہ کے اقدامات اختیار کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے رمضان ہال میں صبح 11 تا دوپہر 1 بجے تک اسلامک ریسرچ سینٹر ڈیپارٹمنٹ (المدینۃ العلمیہ) کے علمائے کرام کے لئے ”اے آئی (AI) ٹریننگ سیشن“ کا انعقاد کیا گیا۔

اس ٹریننگ سیشن میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اے آئی (AI) کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو اس کے استعمال کے بارے میں بتایا نیز ہم اے آئی (AI) کی مدد سے باآسانی کس طرح کتاب مرتب کر سکتے ہیں اور اپنا علمی مواد(Academic content) ایک جگہ جمع کر سکتے ہیں ؟ اس حوالے سے بریفنگ دی۔

بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے اے آئی (AI) سے متعلق چند سوالات کئے جن کے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جوابات دیئے اور اسلامی بھائیوں کو آئی (AI) سے فائدہ حاصل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحقیقی و علمی ڈیپارٹمنٹ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃالعلمیہ) کے علمائے کرام اور فلکیات ڈیپارٹمنٹ سمیت ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کے لئے خصوصی نشست منعقد کی گئی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق یہ نشست 11 فروری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوئی جس میں خصوصی طور پر شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر استاذُ الحدیث مولانا مفتی محمد حسان عطاری مدنی، مذکورہ ڈیپارٹمنٹس کے نگران مولانا آصف خان عطاری مدنی، ماہرِ فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران موجود تھے۔

نشست کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعدامیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنی گفتگو کا آغاز کیا۔

اس دوران امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کے واقعات بیان کرتے ہوئے اُن کی تحریری خدمات کے حوالے سے بیان کیا جبکہ وہاں موجود حاضرین کو اپنی تحریر میں سہل (آسان) انداز اپنانے، اپنی و دیگر لوگوں کی اصلاح کرنے کا ذہن دیا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نشست میں شریک اسلامی بھائیوں نے اپنےاپنے ڈیپارٹمنٹس کے تحت ہونے والی خدمات کے بارے میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کوکارکردگی بیان کی جس پر امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں نگرانِ اسلامک ریسرچ سینٹر ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف خان عطاری مدنی نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کے نام بیان کئے جنہیں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہاتھوں تحائف پیش کئے گئے۔

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے۔ اس مقدس ماہ کو پُرکیف اور بابرکت بنانے کے لیے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 24 صفحات کا رسالہ رمضان الکریم منانے کے پُرکیف انداز پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ رمضان الکریم منانے کے پُرکیف انداز پڑھ یا سن لے اُسے ماہِ رمضان کی محبت سے مشرف فرماکر خوب نیکیاں کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کو والدین سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


شعبہ مدرسۃالمدینہ  شارٹ ٹائم دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈویژن ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری صاحبان، ناظمین اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ صوبائی مشاورت مولانا عارف جنید عطاری مدنی نے ابتداءً دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کوبڑھانے بالخصوص امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب کے مطابق ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ صوبائی مشاورت نے حاضرین کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، رمضان اعتکاف کی بھرپور انداز میں تیاری کرنے نیز ماہِ نیک اعمال میں جنتی اعمال کارڈ خرید کر اس کو تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگرانِ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن مشاورت مولانا شعیب عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار عبدالباسط عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ دار عبدالباسط عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلام آباد، سیکٹر E-13 کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں نابینا اسلامی بھائیوں حافظ مزمل مصطفیٰ اور حافظ عبد اللہ کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے ”اجتماعِ ذکر و نعت“ منعقد ہوا۔

اجتماع کے دوران تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی اور بیان کا سلسلہ ہوا جس کے بعد صوبائی ذمہ داران کامران عطاری اور بدر شفیق عطاری نے فاتحہ خوانی کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تمام اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اورمرحومہ کے لئے صدقہ و خیرات کرنے نیز نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں حافظ مزمل مصطفیٰ نے دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام پڑھا۔اس موقع پر دیگر نابینا اسلامی بھائی محمد جاوید اور آصف قادری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں یوگنڈا  (Uganda) سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز لاہور کی برانچ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مختلف سطح کے ذمہ داران سے ہوئی۔

رکنِ مجلس مبارک علی عطاری نے تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)