حیدرآباد سندھ میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے کانفرنس روم میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”احکامِ روزہ کورس“ کروایا گیا جس میں ٹیچرز حضرات کی شرکت ہوئی۔

اس کورس میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید عطاری مدنی نے روزوں کے مسائل پر ٹیچرز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں روزے سے متعلق چند اہم چیزیں بیان کیں جن میں سے بعض یہ ہیں:٭روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے٭روزے کی حفاظت کس طرح کی جائے٭روزہ تقوےکا نام ہے٭روزہ قربِ الٰہی پانے کا ذریعہ ہے٭روزہ باطنی عبادت ہے جو کہ اللہ پاک کو پسند ہے٭روزے سے بیماریاں دور ہوتی ہیں٭روزہ ہمارے نفس و روح کو پاک کرتا ہے۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)