19 مارچ 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور محارم اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس موقع شعبے کے ذمہ دار حاجی محمد گلفام عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے کلام کرتے ہوئے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ماہانہ اجتماع شروع کروانا٭دینی کاموں کو مضبوط کرنا٭جن یوسیز میں دینی کام نہیں ہو رہے وہاں دینی کام شروع کروانا٭نیو فیضانِ صحابیات کے لئے بھر پور کوشش کرنا٭ہر ڈسٹرکٹ میں فیضانِ صحابیات کا آغاز کرنا٭شعبہ معاونت میں ترقی کیسے کی جائے؟٭شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کا دینی کام بڑھانا٭رمضان عطیات٭ماہانہ کارکردگی اور تقابل۔(رپورٹ: شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)