عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 مارچ 2025ء کو اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف مدنی پھولوں کے حوالے سے نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے فرمان پر عمل کیا جائے٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا کردہ اوراد و وظائف کا ورد کیا جائے٭امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو دعوتِ اسلامی اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے لہٰذا اس پیاری تنظیم کی دل و جان سے خدمت ہم پر لازم ہے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ڈونیشن کی اب تک کی کارکردگی کا سابقہ کارکردگی کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں کو ا س میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایااور مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دینی کام کو بڑھانے کے طریقۂ کار پر بھی مشاورت کی۔