پچھلے
دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے کراچی میں موجود فریئرہال کا دورہ کیا اور وہاں مقامی پولیس افسران کے ہمراہ شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے شجرکاری کی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
برہانی مسجد لیاقت آباد کراچی میں یومِ علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر افطار اجتماع
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی طرف سے برہانی مسجد لیاقت آباد کراچی میں یومِ علی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم کے موقع پر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی ۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”فضائلِ علی رضی
اللہ عنہ “ کے موضوع پر بیان کیا اور اپنے ڈونیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 5 اپریل 2024ء کو گلشن اقبال ۱ میں قائم فیضان علی مسجد میں کفن دفن کورس ہوا جس میں یوسی نگران عمران عطاری سمیت معتکفین
و مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں
کو ابتداءً مسلمان کو غسل میت دینے کی فضیلت
بتائی پھر غسل میت دینے اور کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ سکھایا ۔آخر میں مسلم فیونرل
اپلیکیشن کا تعارف کروایا اور ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
5اپریل
2024 ء بروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جڑانوالہ میں آخری عشرےکے معتکفین کے درمیان مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد
سلیم عطاری نے بیان کیا۔
معلومات
کے مطابق نگران ڈویژن مشاورت نے معتکفین کو مسجد کے آداب کو ملحوظ نظر رکھنے کی ترغیب دلائی اور انہیں دعوت اسلامی کے 12دینی کاموں کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں ہر ہفتے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن
دیا نیز عید کے بعد فیصل آباد میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے
ساتھ 7دن کے فیضان نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ
وار اجتماع ومدنی مذاکرہ، فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
27
رمضان المبارک بمطابق 6 مارچ 2024ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹینفورڈ برمنگھم UK میں اجتماع شب قدر و ختم قرآن کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
اس
اجتماع میں نگران ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے ”شب
قدر کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو نیکی اور بھلائی کے کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز لاہور ڈویژن کے ذمہ
داران کا رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف اور رمضان ڈونیشن کے تعلق سے مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نےشفٹ وائز مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
بعدازاں رکن شوری نے ہدف مکمل کرنے کے بارے میں تربیتی
مدنی پھول دئیےاور اس موقع پر نمایاں
کارکردگی والے ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کی جانب سے حافظ آباد میں رکن شوری عبدالوہاب عطاری نے بزنس مین
(ملک حسنین رضا اعوان ، آنر جم خانہ مارکی ڈاکٹر محمد اویس ، چائلڈ اسپیشلسٹ FCPS ملک پھول خان اعوان ) سے ملاقات کی۔
دوران گفتگو رکن
شوری نے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کی
مختصر Presentation دکھائی۔ساتھ ہی دینی کاموں
کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر تمام شخصیات نے
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار
کیا۔(رپورٹ : محمد
مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام رکن شوری عبدالوہاب عطاری نے حافظ آباد کے مین جناح چوک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری امتیاز علی
بیگ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدالنعیم اور و دیگر سرکاری افسران کے ہمراہ شجر کاری کی ۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ نے وہاں موجود افسران کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور بالخصوص دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کے فلاحی کاموں کے تعلق سے بتایا جس پر انہوں نے خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ
: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد ،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
میڈیکل
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی اطہر عطاری اور سٹی ذمہ دار حمزہ عطاری نے رمضان اعتکاف و عطیات پر کلام کیا۔
علاوہ ازیں بڑے ہاسپٹل میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور
آگے بڑھانےکا ذہن دیا نیز افطار اجتماعات کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ (رپورٹ:کارکردگی
ذمہ دار محمد کامران عطاری میڈیکل ڈیپارٹمنٹ
کراچی سٹی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)
فہد ریاض عطّاری (درجۂ خامسہ مرکزی جامعۃُ المدینہ
فیضانِ مدینہ قادرپورراں ملتان، پاکستان)
پیارے اسلامی
بھائیو! حُقُوق دو طرح کے ہوتے ہیں، ایک حُقُوقُ اللہ یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کے
حُقُوق اور دوسرا حُقُوقُ الْعِباد یعنی بندوں کے حُقُوق۔ حُقُوقُ اللہ تو ہم پر
اس وجہ سے لازِم ہیں کہ ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندے ہیں، اس نے ہمیں پیدا
فرمایا، وہی ہمارا خالق و مالک اور پالنے والا ہے،اِسی وجہ سے اس کے اَحکامات کی
بجاآوری ہم پر لازِم ہے۔لیکن بندوں کے حقوق کی ادائیگی ہم پرکیوں ضروری ہے؟ اس بات
کا جواب دیتے ہوئے حُجَّۃُالْاِسْلام، حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی
رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ اِرْشاد فرماتے ہیں: انسان یا تو اکیلا رہتا ہے
یا کسی کے ساتھ اور چونکہ انسان کا اپنے ہم جنس لوگوں کے ساتھ مَیل جول رکھے بغیر
زِندگی گُزارنا مُشکل ہے، لہٰذا اس پر مل جُل کر رہنے کے آداب سیکھنا ضروری ہیں۔
چُنانچہ ہر اِختِلاط (میل جَول) رکھنے والے (شخص) کے لیے مل جُل کر رہنے کے کچھ
آداب (حقوق)ہیں۔ (احیاء العلوم،2/699)
معلوم ہوا بندوں کے حقوق کے لازِم ہونے کا
بُنیادی سبب تمام اِنْسانوں کا مل جُل کر ایک ساتھ رہنا ہے۔
پیارے اسلامی
بھائیو! مسلمان کی حق تَلَفی آخرت کیلئے بَہُت زِیادہ نُقصان دِہ ہے،حضرت
سیِّدُنا شیخ ابُوطالب محمد بن علی مکی رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ قُوْتُ
الْقُلوب میں فرماتے ہیں: زِیادہ تَر (اپنے نہیں بلکہ) دوسروں کے گُناہ ہی دوزخ
میں داخِلے کا باعِث ہوں گے جو(حُقُوقُ العِباد تَلَف کرنے کے سبب) انسان پر ڈال
دئیے جائیں گے۔ نیز بے شُمار اَفْراد (اپنی نیکیوں کے سبب نہیں بلکہ) دوسروں کی
نیکیاں حاصِل کرکے جنَّت میں داخِل ہوجائیں گے۔ (قُوتُ القُلُوب ج2 ص 253) ظاہر
ہے دوسروں کی نیکیاں حاصل کرنے والے وہی ہوں گے، جن کی دُنیا میں دل آزاریاں اور
حق تلفیاں ہوئی ہوں گی، یُوں بروزِ قیامت مظلوم اور دُکھیارے لوگ فائدے میں رہیں
گے۔ (ظلم کا انجام، ص17،18ملتقطاً)
پیارے اسلامی
بھائیو! احادیثِ مبارکہ میں کئی مقامات پر مسلمانوں کے حقوق کی اَہَمیّت بیان کی
گئی ہے، آئیے!ان میں سے پانچ (5) فرامینِ مُصطفٰے پڑھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:
1 مُسَلمان کی
سب چیزیں مُسلمان پر حرام ہیں، اس کا مال اور اس کی آبرو اور اس کا خُون۔ آدمی کی
بُرائی سے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کوحقیر جانے۔(ابو داود، 4/354، حدیث:4882،
غیبت کی تباہ کاریاں،101)
2 جس کے ذِمّے
اپنے بھائی کا کسی بات کا ظُلم ہو، اسے لازِم ہے کہ قیامت کا دن آنے سے پہلے یہیں
دنیا میں اس سے مُعافی مانگ لے،کیونکہ وہاں نہ دِینار ہوں گے اور نہ دِرْہَم، اگر
اس کے پاس کچھ نیکیاں ہوں گی، تو بقَدَر اُس کے حق کے،اِس سے لے کر اُسے دی جائیں
گی، ورنہ اُس (مظلوم) کے گناہ اِس (ظالم) پر رکھے جائیں گے۔(بخاری، 2/128، حدیث:2448
از غیبت کی تباہ کاریاں،294)
3 دفتر
(رجسٹر) تین (3) ہیں، ایک دفتر میں اللہ تَعَالٰی کچھ نہ بخشے گا اور ایک دفتر کی
اللہ تَعَالٰی کو کچھ پروا نہیں اور ایک دفتر میں اللہ تَعَالٰی کچھ نہ چھوڑے گا،
وہ دفتر جس میں اَصلاً (بالکل) معافی کی جگہ نہیں،وہ توکفر ہے کہ کسی طرح نہ
بخشاجائے گا اور وہ دفتر جس کی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو کچھ پروا نہیں،وہ بندے کا
گناہ ہے،خالص اپنے اور اپنے رَبّ عَزَّوَجَلَّ کے مُعاملہ میں (کہ کسی دن کا روزہ
ترک کیا یا کوئی نماز چھوڑ دی، اللہ تَعَالٰی چاہے تو اسے مُعاف کر دے اور
دَرْگُزر فرمائے) اور وہ دفتر جس میں سے اللہ تَعَالٰی کچھ نہ چھوڑے گا وہ بندوں
کاآپس میں ایک دوسرے پرظُلم ہے کہ اس میں ضرور بدلہ ہوناہے۔ (مستدرک، 5/794، حدیث: 8757،
از فتاویٰ رضویہ، 24/460)
4۔ جو مسلمان
اپنے بھائی کی عزت کا بچاؤ کرے (یعنی کسی مسلم کی آبرو ریزی ہوتی تھی اس نے منع
کیا) تو اللہ پاک پر حق ہے کہ قیامت کے دن اس کو جہنم کی آگ سے بچائے۔ (شرح السنۃ،
6/494، حدیث: 3422)
5 تم لوگ
حُقُوق، حق والوں کے سپرد کردو گے،حتّٰی کہ بے سینگ والی کا سینگ والی بکری سے
بدلہ لیا جائے گا۔ (صَحِیح مُسلِم ص1394حدیث:2582)
پیارے اسلامی
بھائیو! ابھی ہم نے پانچ (5) اَحادیثِ مُبارَکہ پڑھیں، ان میں بیان کردہ آخری
حدیثِ مُبارَکہ کا مطلب یہ ہے کہ اگر تم نے دُنیا میں لوگوں کے حُقُوق اَدا نہ کئے
تو لَامَحالہ (یعنی ہر صورت میں) قِیامت میں اَدا کرو گے، یہاں دنیا میں مال سے
اور آخِرت میں اعمال سے، لہٰذا بہتری اسی میں ہے کہ دُنیا ہی میں ادا کر دو، ورنہ
پچھتانا پڑے گا۔ مِراٰۃ شَرحِ مشکوۃ میں ہے: جانور اگرچِہ شرعی احکام کے مُکلَّف
نہیں ہیں، مگر حُقُوقُ العِباد جانوروں کو بھی اَدا کرنے ہوں گے۔ (مراٰۃ ج6ص674ملتقطاً،از
ظلم کا انجام،ص9)
پیارے اسلامی
بھائیو! مسلمانوں کے حقوق کا مُعاملہ واقعی بہت نازُک ہے، ہمیں اس بارے میں ہر
وَقْت مُحتاط رہنا چاہیے۔اگر کبھی دانستہ یا نادانستہ طور پرکسی مسلمان کا حق
تَلَف ہوجائے تو فوراً توبہ کرتے ہوئے صاحبِ حق سے مُعافی بھی مانگنی
چاہیے۔حُقُوقُ اللہ سچی توبہ سے مُعاف ہو جاتے ہیں، جبکہ بندوں کے حقوق میں توبہ
کے ساتھ ساتھ جس کا حق مارا ہے،اس سے بھی مُعافی مانگنا ضروری ہے۔ اعلیٰ
حضرت،امامِ اَہْلسُنَّت،مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللہ ِتَعَالٰی
عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں:حق کسی قسم کا بھی ہو، جب تک صاحبِ حق مُعاف نہ
کرے،مُعاف نہیں ہوتا، حُقُوقُ اللہ میں توظاہر (ہے) کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا
دوسرا معاف کرنے والا کون ہوسکتا ہے کہ (قرآنِ پاک میں ہے)(وَمَنْ
یَّغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اللّٰہ تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور گناہ کون
بخشے سوا اللہ کے)اور بندوں کے حقوق میں رَبّ تَعَالٰی نے یہی ضابطہ مقرَّرفرما
رکھا ہے کہ جب تک وہ بندہ مُعاف نہ کرے، مُعاف نہ ہوگا۔ اگرچہ مَولیٰ تَعَالٰی
ہمارا اور ہمارے جان و مال و حُقُوق سب کا مالک ہے، اگر وہ بے ہماری مرضی کے،ہمارے
حُقُوق جسے چاہے مُعاف فرمادے، تو بھی عین حق اور عدل ہے کہ ہم بھی اسی کے اور
ہمارے حُقُوق بھی اسی کے مُقرَّر فرمائے ہوئے ہیں، اگر وہ ہمارے خُون، مال اورعزت
وغیرہا کو معصوم و محترم نہ کرتا تو ہمیں کوئی کیسا ہی آزار (تکلیف) پہنچاتا، کبھی
ہمارے حق میں گرفتار نہ ہوتا۔ یُونہی اب بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہے، ہمارے
حُقُوق معاف فرما دے کیونکہ وہی مالکِ حقیقی ہے،مگر اس کریم،رحیم عَزَّوَجَلَّ کی
رحمت (ہے) کہ ہمارے حُقُوق کا اِختیار ہمارے ہاتھ (میں) رکھا ہے، بے ہمارے بخشے
مُعاف ہوجانے کی شکل نہ رکھی،تاکہ کوئی مظلوم یہ نہ کہے کہ اے میرے مالک! مجھے
میرا حق نہ ملا۔ (فتاویٰ رضویہ، 24/460،بتغیر
قلیل)
اللہ
عَزَّوَجَلَّ ہمیں بندوں کے حقوق کی اَہمیّت سمجھنے اور ان کو بجا لانے کی توفیق
عطا فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔
ابو واصف کاشف علی عطاری (درجۂ خامسہ جامعۃ المدینہ شاہ
عالم مارکیٹ لاہور، پاکستان)
اسلام نے حقوق
کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ ایک کو ہم حقوق اللہ اور دوسرے کو حقوق العباد کے
نام سے جانتے ہیں۔دونوں کی اہمیت وافادیت مسلّم ہے اور ان کا پاس و لحاظ رکھنا
اسلام کی نگاہ میں انتہائی ضروری ہے۔آج کل لالچ اور حرص وہوس نے ہمیں اپنا اتنا
گرویدہ کر دیا کہ ہم ہر ایک سے حسد، فراڈ، دھو کہ کرنے لگے اور آپس میں بغض رکھنے
لگے جبکہ حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ان قلبی بیماریوں سے منع فرمایا
ہے۔ہم اپنی دوکانوں کو چمکاتے ہے اپنی واہ وا کے لئے اپنے آپ کو سب سے مختلف ظاہر
کرنے کے لئے دوسروں کو حقیر، گھٹیا، سمجھنے لگے تو یہ حق مسلم نہیں بلکہ ہم اپنے
لئے دوزخ خرید رہے ہیں۔ ہم مسلمانوں کے تو کیا ہم اپنے حقیقی بھائی بہن دیگر رشتہ
داروں کے حقوق کا خیال نہیں کرتے چھوٹی چھوٹی باتوں پہ لڑائی وجھگڑا کرتے ہیں ایک
دوسرےسے قطع تعلق (رشتہ توڑ) کر دیتے ہے اور کئی کئی سال تک ایک دوسرے سے بات نہیں
کرتے اور جب شب قدر یا شب براءت یا اسی طرح کا کوئی اور دن ہوں تو ہم ایک روایتی
میسج کرتے ہے وہ بھی ان لوگوں کوجن سے ہمارا رشتہ بہت کم ہوتا ہے اور بعض اوقات وہ
ہم سے ناراض بھی نہیں ہوتے اور جو اس میسج کے زیادہ حق دار ہوتے ہے ہم انہیں بھول
جاتے ہیں جبکہ اسلام نے تو تین دن سے زیادہ دیر تک ناراض رہنے سے منع فرمایا ہے
اور ان تمام چیزوں میں جو سب سے پہلے نمبر پہ ہے وہ ہماری زبان ہے کیونکہ یہ زبان
ہی تو ہے کہ اس سے نکلنے والے الفاظ سے ہم کسی کے دل میں بھی اتر جاتے ہے اور کسی
کے دل سے بھی۔ تو آج ہم مسلمان کے مسلمان پرجو حقوق ہے ان میں سے چند حقوق کے
متعلق پڑھیں گے اور اس پہ عمل کرنے کی بھی کوشش کرے گے ان شاء اللہ۔
اللہ پاک قرآن
پاک میں ارشاد فرماتا ہے : كُنْتُمْ
خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ۔ ترجمہ
کنزالایمان: تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا
حکم دیتے ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو ۔ (پ4، آل عمرٰن:110)
خیر خواہی کا
سب سے اہم تقاضا یہ ہے کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو مطلق سچائی اور اُخروی کا
میابی کی طر ف بلاتا رہے اور اس کو دوسرے افکار و نظریات اور مذاہب کے برے اثرات
سے محفوظ رکھے۔دین ہرایک کے لیے نصیحت ہے۔اس لیے اللہ کے رسول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے فر مایا: الدین نصیحۃ، یعنی دین سراپا نصیحت ہے۔ یہ جملہ
اللہ کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تین مر تبہ دُہرایا۔ اس کے بعد ایک
صحابی نے عرض کیا کہ یہ کن کے لیے نصیحت ہے ؟۔ فر مایا: اللہ تعالیٰ،اس کی کتاب،
مسلم حکمرانوں اور تمام مسلمانوں کے لیے۔(ترمذی)
’خیر‘ کے لغوی
معنی فائدہ، بھلائی اور نفع کے ہیں اور اس کے اصطلاحی معنی کسی چیز کو بہتر طریقے
سے اپنے کمال تک پہنچانے کے ہیں۔ امام راغب کے مطابق ’ النصح ‘ کسی ایسے قول یا
فعل کا قصد کرنے کو کہتے ہیں جس میں دوسروں کی خیر خواہی ہو۔ ہر ایک کے ساتھ
خیرخواہی کرنے کا مطلب یہ ہے کہ سب کے ساتھ خیر خواہی کرنا ہی حقیقتاً دین داری
ہے۔ اگر مسلمان بھی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم قرآن مجید اور عام مسلمانوں کے ساتھ خیرخواہی اور وفاداری نہ کر ے تو وہ
اپنے دعوے میں جھوٹاہے۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے وہی چاہے جو اپنے لیے اور
اپنے اہل و عیال کے لیے چاہتا ہو۔حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا:’’تم میں سے کوئی اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے دوسرے مسلمان
بھائی کے واسطے وہی بات نہ چاہے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہو‘‘۔(بخاری،کتا ب الایمان)
ایک مو من
دوسرے مومن کا خیر خواہ ہوتا ہے۔ایک مسلمان کودوسرے مسلمان بھائی کی فلاح وبہبود
اور تر قی کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔خیر خواہی کا تقاضا یہ بھی ہے کہ ایک مسلمان
اپنے مسلمان بھائی کے لیے ہدایت اور اسلام پر ثابت قدم رہنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے
دعا کرتا رہے۔
مسلمان کے
مسلمان پہ کئی حقوق ہیں اللہ پاک کے پیارے حبيب،حبيب لبیب، سب سے آخری نبی محمد
عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک موقع پہ ارشاد فرمایا: حضرت ابوہریرہ
رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:
’’مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا جواب دینا، بیمار کی عیادت
کرنا،جنازوں کے ساتھ جانا، دعوت قبول کرنا اور چھینک کا جواب دینا‘‘۔
شرح:اس
حدیث میں ان حقوق میں سے کچھ کا بیان ہے جو مسلمان کے اپنے مسلمان بھائی پر واجب
ہوتے ہیں۔ مسلمان کے اپنے بھائی پر بہت سے حقوق لازم ہوتے ہیں لیکن نبی بعض اوقات
کچھ معین باتوں کو ان پر خصوصی توجہ دینے اور ان كو شمار کرنے کے لیے صرف انہی کا
ذکر فرما دیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ چیزیں وہ ہیں جن کا ذکر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ
نے رسول اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے روایت کرتے ہوئے کیا کہ آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مسلمان کے مسلمان پر پانچ حقوق ہیں: سلام کا
جواب دینا۔ یعنی جب آپ کو کوئی شخص سلام کرے توآپ اس کے سلام کا جواب دیں۔ ایک اور
حدیث میں ہے کہ ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں: ایک یہ کہ جب تم اس سے
ملو تو اس سے سلام کرو۔جو شخص مسلمانوں کے سلسلے میں ان حقوق کی پاسداری کرے گا وہ
دیگر حقوق کو بدرجۂ اولی پورا کرے گا۔ اس طرح سے وہ ان واجبات و حقوق کو پورا کرے
گا جن میں بہت زیادہ بھلائی مضمر یعنی چھپی ہوئی ہے اور بہت بڑا اجر ہے بشرطیکہ وہ
اللہ سے اجر کا امیدوار رہے۔ ان حقوق میں سے سب سے پہلا حق یہ ہے کہ جب تم دوسرے
مسلمان سے ملو تو اسے سلام کرو ۔
دوسرا
حق: جب
کوئی شخص بیمار ہو کر اپنے گھر میں مقید ہوجائے تو اس کی تیمار داری کرنا۔ اس کا
اپنے مسلمانوں بھائیوں پر یہ حق بنتا ہے کہ وہ اس کی زیارت کریں۔ اس کے صحت یابی
کے لیے دعا کرے۔ اور اگر اس کے لیے آسانی ہو تو اس کی کچھ خدمت بھی کرے تاکہ اس کے
لیے آسانی ہو جائے۔
تیسرا حق: جنازے کے
پیچھے چلنا اور ان کے ساتھ ساتھ جانا ہے۔مسلمان کا اپنے بھائی پر یہ حق بھی ہے کہ
جب وہ انتقال کر جائے تو اس کے جنازہ کے ساتھ چلے۔ اب یہ جنازہ جنازگاہ میں جارہا
ہو یا پھر کسی مسجد میں ہو اور کوشش کرے کہ اسے دفن کرنے کے بعد دعا مغفرت بھی کرے
اور پھر واپس آجائے ۔لیکن آج کے دور میں کوئی امیر انتقال کر جائے تو ہم ان
کودیکھانے کے لیے جاتے ہے اور کافی دیر تک وہاں رکتے ہیں تاکہ انہیں پتہ چلے کہ
ہمیں بہت افسوس ہے جبکہ یہی اگر کسی غریب کا گھر ہو تو ہم جاتے ہی نہیں یا پھر
جاتے ہے تو بس فورا ہی واپس آجاتے ہے جبکہ وہ بھی مسلمان اور یہ بھی مسلمان۔ تو
ہمیں چاہے کہ ہم ان میں اس طرح کا فرق نا کرے۔
چوتھا حق: دعوت قبول
کرنا ہے۔ مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی پر یہ حق بھی ہے کہ جب وہ اس کی دعوت کرے تو
وہ اس کی دعوت کو قبول کرے مگر آج کے دور میں ہم اس چیز پہ توجہ کرتے ہے کہ اگر تو
کوئی امیر ہے تو ہم اس کی دعوت کو قبول کرلیتے ہیں اور اگر وہ غریب ہے تو اس کی
دعوت کو رد کر دیتے ہے جبکہ یہ صرف دعوت کو رد کرنا ہی نہیں بلکہ اس سے اس کا دل
بھی یقینا دکھتا ہو گا اور مسلمان بھائی کا دل بھی نہیں دکھانا چاہے۔
پانچواں
حق: چھینک
کا جواب دینا ہے۔ کیونکہ چھینک آنا یہ بھی اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے ہم
اکثر محسوس کرتے ہیں کہ جب ہمیں چھینک آتی ہے تو چھینک کے بعد ہمارے جسم کو راحت
ملتی ہے تو اس نعمت کا بھی شکر ادا کرنا چاہیئے اور جب ہمارے دینی بھائی کو آئے تو
اس کا جواب بھی دینا واجب ہے ۔
ہمارا معاشرہ
جو ہے وہ آج ان چیزوں کو بھولے بیٹھا ہے اور صرف دنیا کے پچھے ہی لگا ہوا ہے جبکہ
وہ اپنے بھائی کے حقوق کو ضائع کر رہا ہے اور تو ہمیں چاہے کہ ہم اپنے بھائی کے
حقوق کا خیال رکھے اور ان کو ادا کرنے کی بھی دل و جان سے کوشش کرتے رہیں۔
اللہ پاک سے
دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں اپنے بھایئوں کے حقوق کا خیال رکھنے اور ان کو اچھے سے
ادا کرنے کی توفيق عطإ فرمائے۔ آمین
نوٹ:اکثر ہم
جب بھی کوئی تحریر پڑھتے یا کوئی بیان وغيرہ سنتے ہے تو ہمارا اس وقت تو ذہن بن
جاتا ہے کہ ہم اب ان چیزوں کا خیال کرے گےے جبکہ ہم نے ابھی اپنے بھائی کے
حقوق کے متعلق پڑھا تو ہمارا ذہن بنا ہوگا کہ ہم ان کو ادا کرے یا کبھی قطع تعلق
کے متعلق پڑھیں جو کہ اب ہمارے معاشرہ میں بہت زیادہ ہوچکی ہے تو ہم اسی وقت ذہن
بناتے ہیں کہ جو ناراض ہے اس کو منائے گئے لیکن کچھ دیر بعد پھر شیطان کے بہکاؤے
میں آکر ترک کر دیتے ہے۔
تومیرے عزیز! یاد رکھ جب نیت کرے تو اسے فورا
پورا کراور اسے اپنے عادت بنا تاکہ آپ اسے کرتے رہوں۔ اپنے بھائی کا خیال کرنے سے
عزت کم نہیں ہوگی بلکہ عزت میں اضافہ ہی ہوگا ان شاء اللہ
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔
پیارے اسلامی
بھائیو! الحمدللہ ہم مسلمان ہیں اور ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کے کچھ حقوق ہوتے
ہیں آج ہم ان شاء اللہ الکریم مسلمان کے اپنے دوسرے مسلمان بھائ پر حقوق کے حوالے
سے کچھ حضور صلہ اللہ علیہ والہ وسلم فرمان سنے گئے ۔مشہور صحابی رسول حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے اللہ پاک کے آخری نبی رسول ہاشمی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا حق المسلم على مسلم خمس یعنی ایک
مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں ۔ ( بخاری و مسلم ) اس حدیث پاک میں پانچ
حقوق کا ذکر ہے بعض دیگر روایات میں سات حق بھی بیان ہوئے ہیں۔
بہرحال یہ پانچ حق کون سے ہیں ارشاد فرمایا (1)
حق سلام کا جواب دینا (2)دوسرا حق عیادت کرنا (3)تیسرا حق جنازے میں شرکت کرنا
(4)چوتھا حق دعوت قبول کرنا اور (5)پانچواں حق چھینک کا جواب دینا ہے۔ سبحان اللہ
پیارے اسلامی
بھائیو! دیکھا آپ نے کہ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے کس قدر حقوق ہے کہ اس کی
دعوت قبول کرنا اور اس کی چھینک کا جواب دینا جنازے میں شرکت کرنا اور عیادت کرنا
اگر وہ بیمار ہو لیکن ہماری اکثریت اس سے دور ہیں بلکہ ہماری اکثریت تو ایک دوسرے
کو بات بات پر دھوکا دہی دینے میں اور فراڈ کرنے میں لگی ہوئی ہے اللہ پاک محفوظ
رکھے بہرحال ایک اور حدیث میں ہے کہ
اللہ کے آخری
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: مَثَلُ الْمُؤْمِنِينَ فِي
تَوَادِّهِمْ وَتَرَاحُمِهِمْ وَتَعَاطُفِهِمْ مَثَلُ الْجَسَدِ اِذَا اشْتَكَى
مِنْهُ عُضْوٌ تَدَاعَى لَهُ سَائِرُ الْجَسَدِ بِالسَّهَرِ وَالْحُمَّى یعنی
ایمان والوں کی آپس میں محبت، رحم اورشفقت ومہربانی کی مثال اُس جسم جیسی ہے جس
کاایک حصہ بیمار ہوتوباقی جسم بے خوابی اوربخار کی طرف ایک دوسرے کوبلاتا ہے۔
(مسلم، ص1071: 6586
رسولُ اللہ
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاانتخاب بے مثال ہوتا ہے خواہ وہ افراد ہوں
یاالفاظ۔اس حدیثِ پاک میں جن الفاظ کو زبان ِ مصطفےٰ سے ادا ہونے کا اعزاز ملا
ہےاُن میں مرادی معنی کے اعتبار سےفرق ہے مثلاً:
(1) تَرَاحُم کامعنی ایک دوسرے پررحم کرنا ہے،
مراد یہ ہے کہ مسلمان کسی اور غرض کے بغیر صرف اور صرف اسلامی بھائی چارے کی وجہ
سے ایک دوسرے پررحم کریں۔
(2) تَوادّ کامعنی ایک دوسرے سے محبت کرنا ہے،
یہاں اس سے مراد یہ ہے کہ آپس کی محبت بڑھانے کے تعلقات رکھے جائیں جیسے ایک
دوسرے کو تحفے دیئے جائیں، ملاقات کی جائے وغیرہ۔
(3) تعاطف کامعنی ایک دوسرے پر نرمی کرنا ہے، اس
سے مراد ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔
ہمارے ذہن میں
یہ بات ہونی چاہئےکہ دوسروں کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کرنا کامل مسلمان کی نشانی
ہے لہٰذا ایک کامل مسلمان بننے کے لئے ہمیں دوسروں کی تکلیف دور کرنے کی قابلِ عمل
صورتیں اپنانی چاہئیں، مثلاً (1) کسی کی بیمار ی کا معلوم ہو تو حسبِ حال خیر
خواہی کیجئے اور عیادت کرنے کی عادت بنائیے، حدیثِ پاک میں ہے: جس نے مریض کی
عیادت کی، وہ واپسی تک دریائے رحمت میں غو طے لگاتا رہتا ہے اور جب وہ بیٹھ جاتا
ہے تو رحمت میں ڈوب جاتا ہے۔ (مسنداحمد5/30حدیث:14264)
(2) ہم ہرایک کی مدد نہیں کرسکتے مگر کسی ایک کی
مدد تو کرسکتے ہیں، ایک شخص کی مدد کرکےہم پوری دنیا نہیں بدل سکتے مگرایک شخص کی
دنیا تو بدل سکتے ہیں لہٰذا تکلیف زدہ مسلمان کادُکھ دور کرنے کی کوشش کیجئے،
حدیثِ پاک میں ہے: جوکسی مسلمان کی تکلیف دور کرے اللہ پاک قِیامت کی تکلیفوں میں
سے اُس کی تکلیف دُور فرمائے گا۔ (مسلم ص1069:حدیث6578)
(3) مسلمان کی عزت کے محافظ بن جائیے، حدیث پاک
میں ہے: جو مسلمان اپنے بھائی کی عزت کا بچاؤ کرے (یعنی کسی مسلم کی آبرو ریزی
ہوتی تھی اس نےمنع کیا) تو اللہ پاک پر حق ہے کہ قیامت کےدن اس کو جہنّم کی آگ سے
بچائے۔(شرح السنہ 6/464حدیث3422)
(4) دکھی مسلمانوں کو خوش رکھنے کا اہتمام
کیجئے، حدیثِ پاک میں ہے: فرائض کے بعد سب اعمال میں الله پاک کو زیادہ پیارا
مسلمان کا دل خوش کرنا ہے۔(معجم الکبیر 11/59 حدیث11079)
اللہ پاک ہم
سب کو مسلمانوں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوے اچھے طرح پیش آنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بحاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و
تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔