2 شوال المکرم, 1446 ہجری
گزشتہ روز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر PHD ڈاکٹرز، گسٹا یونین صوبہ سندھ کے مرکزی صدر
محمد رفیق کنڈڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد حسین مینگل، نائب صدر ڈسٹرکٹ ملیر منور
سیال اور کراچی کالجز کے پروفیسرز کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی آمد ہوئی۔
اس موقع پر اسلامی بھائیوں کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری سے ملاقات ہوئی جبکہ اسلامی
بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے اور مناجاتِ افطار میں شرکت کی۔بعدازاں رکنِ
شوریٰ عبد الوہاب عطاری کی جانب سے ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: جنید عطاری ریجن ذمہ دار شعبہ تعلیم حیدرآباد، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)