29 رمضان المبارک, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں حیدرآباد کے امام
صاحبان اور ذمہ داران کی میٹنگ
Thu, 27 Mar , 2025
3 days ago
حیدرآباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت ایک میٹنگ
ہوئی جس میں حیدرآباد کے امام صاحبان اور ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کے رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زکوٰۃ
و فطرہ جمع کرنے اور عمدہ جنس (کشمش اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا صدقۂ فطر ادا کرنے کا ذہن دیا۔