دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام مسجد کے تحت 19 مارچ 2025ء کو ساؤتھ کوریا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے امام صاحبان سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عمدہ جنس (کشمش اور کھجور کی رقم) کے مطابق اپنا صدقۂ فطر نیز زکوٰۃ ادا کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے لئے عطیات جمع کرنے، نمازیوں کو اعتکاف کروانے، اُن کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی امور پر تربیت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے مساجد میں ”احکامِ زکوٰۃ کورس“ کروانےاور احکامِ شریعت کی روشنی میں صدقۂ فطر ادا کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ ساؤتھ کوریا مولانا فراز عطاری مدنی، نگرانِ ہانگ کانگ مولانا عقیل جامی عطاری مدنی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے ۔ (رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ کفن دفن دعوت  اسلامی کے تحت 23مارچ2025ء کو نیو کراچی ٹاؤن میں غسل میت و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں فیض مدینہ مسجد، فاروق اعظم مسجد، ابودردا مسجد اور مکی مسجد کے معتکفین نے شرکت کی۔

کورس میں شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کی غسل میت ،کفن کاٹنے، پہنانے کا طریقہ اور تدفین کے مراحل جیسے کئی اہم امور پر گفتگو کی اور حاضرین کو تیمم کرنے کا عملی طریقہ بتایا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


شعبہ کفن دفن دعوت اسلامی کے تحت 22مارچ2025ء کو ناظم آباد ٹاؤن میں غسل میت و کفن دفن کورس کا انعقاد ہوا جس میں امبری مسجد ،مکہ مسجد ،غوثیہ مسجد، امیر معاویہ مسجد اور اقصی مسجد کے معتکفین نے شرکت کی۔

کورس میں شعبہ کفن دفن ڈسٹرکٹ ذمہ دار عزیر عطاری نے غسل میت دینے کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر کلام کرتے ہوئے حاضرین کی غسل میت ،کفن کاٹنے، پہنانے کا طریقہ اور تدفین کے مراحل جیسے کئی اہم امور پر گفتگو کی اور حاضرین کو تیمم کرنے کا عملی طریقہ بتایا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ روحانی علاج دعوت اسلامی کے تحت 15مارچ2025ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ  میں نگران مجلس شعبہ روحانی علاج مولانا انورعطاری کی حاضری ہوئی ۔

مولانا انورعطاری نے معتکفین کے درمیان مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اس موقع پر حاضرین میں اختتام پر تعویذات عطاریہ اور پیر صاحب کا دم شدہ پانی پیش کیاگیا ۔ (رپورٹ: سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمد)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 17مارچ 2025ء کو حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داراور ٹاون ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان غلام الیاس عطاری نے مدنی مشورے میں شرکا کے درمیان گلی گلی مدرسہ شروع کرنے،فیضان صحابیات کا ہر ٹاون میں آغاز کرنے،ماہانہ اجتماع شروع کرنے،دینی کاموں کو مضبوط کرنے ، جن یوسیز میں دینی کام نہیں ہیں وہاں دینی کام شروع کروانے اور نیو فیضان صحابیات کے لئے بھر پور کوششیں کرنے کے متعلق گفتگو کی۔

نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان غلام الیاس عطاری نےشعبہ معاونت میں ترقی کیسے کرنی ہے،شعبہ معاونت کے دینی کام بڑھانے ،شعبہ معاونت کے کام بڑھانے کےلئے نیو فیضان صحابیات کا قیام کروانے ،رمضان عطیات، محارم کو اعتکاف میں بٹھانے اور ماہانہ کارکردگی بنانے، تقابل کرنے سمیت کئی اہم امور پر کلام کیا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت18مارچ2025ء کو شاہ فیصل کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ڈویژن 2کے ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داران اور کراچی سٹی معاونت برائے اسلامی بہنیں ذمہ دار محمد عرفان غازی عطاری سمیت رہائشی کورسز کے پاکستان ذمہ دار محمد حماد عطاری نے شرکت کی۔

نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان غلام الیاس عطاری نے مدنی مشورے میں شرکا کو نیو فیضان صحابیات قائم کرنے کا ہدف دیتے ہوئے محارم اسلامی بھائیوں کو آخری عشرے کا اعتکاف کروانے اور ذمہ داران کا تقرر مکمل کرکے ڈسٹرکٹ سطح پر ایک محارم اجتماع کروانے کا ہدف کیا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


”سمجھانا اور نصیحت کرنا “ فوائد سے خالی نہیں جس کی افادیت خود قرآن کریم نے بیان فرمائی ہے ۔ بیانات اور تقاریر بھی اسی کاعملی اظہار ہیں ۔حضرات ِ انبیائے کرام علیھم السلام تا عمر اپنی اپنی قوم کو اپنے خطبات و بیانات اور نصائح کے ذریعے نیکی کی ترغیب دیتے رہے اور برے کاموں سے منع کرتے رہے۔ خاتم النبیین نے بھی یہ اندازِتبلیغ اختیار فرمایا۔کبھی پچھلی قوموں کے واقعات سنا کر،کبھی حکمت بھری مثال دے کر کبھی ترغیب و ترہیب پر مشتمل آیات سنا کر ، جس نے کفّارِ عرب کی کایا پلٹ ڈالی، کفر و جہالت کی اندھیری وادیوں سے نکال کر انھیں اللہ پاک کی عبادت اور بہترین عادات واخلاق سے روشناس کیا ۔ بہترین اندازِ خطاب و اسلوبِ تفہیم کے باعث حضور علیہ السلام کے القاب میں خطیبُ النَّبِیِّیْن ، خَطیبُ الْاُمَم جیسے القاب بھی شامل ہیں ۔( سبل الھدی و الرشاد 454/1، مفہوماً) حضور علیہ الصلوۃ و السلام کے بعد آپ کی اُمت اس ذریعۂ تبلیغ کو بھی اپنائے ہوئے ہے۔تاریخِ اسلام میں حضراتِ ابوبکر صدیق و عمر فاروق رضی اللہ عنھما کے خطبات نہایت موثر اور اہمیت کے حامل رہے ۔ مولا علی رضی اللہ عنہ کی تقاریر فصیح و بلیغ اور حکمت سے بھرپورہوا کرتیں، اسی طرح غوثِ پاک، امام غزالی، علامہ ابن جوزی، اور علامہ سیوطی رحمۃ الله علیہم بھی عظیم مقرر تھے۔

اس دور میں اس سلسلے کی ایک کڑی امیرِاَہل سنَّت، حضرت علامہ محمدالیاس عطّاؔر قادری دامت برکاتہم العالیہکی ذاتِ بابرکات ہے۔شروعات میں بستی بستی ، شہر شہر جا جاکرلوگوں کواپنے بیانات کے ذریعہ اصلاحِ نفس اور فکرِآخرت کا پیغام دیا۔جنھیں سن کر کثیر افراد کی زندگیوں میں انقلاب برپا ہوا ، گناہوں سے تائب ہوکر شریعت و سنت پابندبنے۔ الغرض اپنی اور اپنے گھر والوں کے لئےسامانِ آخر ت تیارکرنے کی طرف راغب ہوئے۔ شىخُ الحدىث والتفسىر مفتى ابوصالح محمد قاسم قادری فرماتے ہیں :امیر اہل سنّت کے بیانات نے لاکھوں زندگیاں بدلیں۔ میرا خود درسِ نظامی کی طرف آنا ان کے ایک بیان کا نتیجہ تھا جو لاہور میں منعقدہ اجتماع میں سنا۔ ان کے بیانات کا اثر وقتی نہیں، بلکہ عملی تبدیلی لانے والا تھا۔ ( منقول از وڈیو بیان بنام ’’ کامیاب مقرر بننے کی قیمت‘‘)

چونکہ تحریر ، بیان کی نسبت زیادہ عرصے تک محفوظ رہتی ہے لہذا ان بیانات کو وقتاً فوقتاً مختلف رسالوں کی صورت میں پیش کیا جاتا رہا ہے، مزید سہولت کے پیش نظر ان بیانات کو 8 جلدوں پر مشتمل مجموعے ’’بیاناتِ عطّاریہ‘‘ کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

بیاناتِ عطّاریہ (جلد 1 تا 8) میں شامل رسائل:

جلد1(1)غفلت (2)پُراَسرار خَزانہ (3) خزانے کی اَنبار (4)بادشاہوں کے ہڈّیاں (5)کفن چوروں کے انکشافات (6)بُری موت کے اسباب (7) مُردے کی بے بسی (8)مُردے کے صدمے (9)قَبر کی پہلی رات (10)قَبر کاامتِحان (11)قِیامت کا امتِحان (12)پُل صِراط کی دَہشت

جلد2(13)سَمُندری گُنبد(14)احتِرام مسلم (15)زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی (16)شیطان کے بعض ہتھیار (17) ظُلم کاانجام (18)عَفو و دَرگُز َر کی فضیلت (19)ہاتھوں ہاتھ پھوپھی سے صُلح کر لی (20)بسنت میلا (21)باحَیا نوجوان (22)مدینے کی مچھلی (23)زخمی سانپ (24)اسلامی پردہ

جلد3 (25) انمول ہیرے (26)ویران محل (27)نَہَر کی صدائیں (28)جنّتی محل کا سودا (29) میں سُدھرنا چاہتا ہوں (30)پُراَسرار بھکاری (31)کالے بچھو (32)ٹی وی کی تباہ کاریاں (33)گانے باجے کے 35 کُفریہ اشعار (34)سیلفی کے 30 عبرت ناک واقعات (35) وُضُواورسائنس (36)قومِ لوط کی تباہ کاریاں

جلد4(37)تِلاوت کی فضیلت (38)ثواب بڑھانے کے نسخے (39)نیک بننے کا نسخہ (40) گھریلو مسجِد بنانا سنّت ہے (41)مسجِدیں خوشبو دار رکھئے (42)مِسواک شریف کی فضائل (43)کفن کی واپسی (44)آقا کا مہینا (45)ابلق گھوڑے سوار (46) میٹھے بول (47)خاموش شہزادہ (48)فاتحہ و ایصال ثواب کا طریقہ

جلد5 (49)خودکشی کا عِلاج (50)ناراضیوں کا عِلاج (51)غصّے کا عِلاج (52) وسوسے اور ان کا عِلاج (53)چڑیا اور اندھا سانپ (54)بیمار عابد (55)مینڈک سوار بچھو (56) مدنی وصیّت نامہ (57) قَبر والوں کی 25 حِکایات (58)ذِکر والی نعت خوانی (59)نعت خواں اور نذرانہ (60) بجلی استِعمال کرنے کے مدنی پھول

جلد6(61)ضِیائے دُرُود و سلام (62) 25حِکایات دُرُود و سلام (63)صُبحِ بہاراں (64)سب سے آخِری نبی (65)ہر صَحابیِ نبی جنّتی جنّتی (66)عاشِقِ اکبر (67)کراماتِ فاروقِ اعظم (68) کراماتِ عثمانِ غنی (69)کراماتِ شیر ِخُدا (70)امام حَسَن کی 30حِکایات (71)امام حُسین کی کرامات (72)کربلا کا خونیں منظر

جلد7 (73)فیضانِ اہلِ بیت (74)حسینی دولہا (75)اشکوں کی برسات (76)منّے کی لاش (77)سانپ نُما جنّ (78)جنّات کا بادشاہ (79)خوف ناک جادوگر (80)تذکرۂ مجدِّد اَلف ثانی (81)تذکرۂ امام احمدرضا (82)تذکرۂ صدر ُالشّریعہ (83)سیّد ی قُطبِ مدینہ (84)بریلی سے مدینہ

جلد8 (85) بھیانک اُونٹ (86) جوشِ ایمانی (87) ابوجہل کی موت (88)سگِ مدینہ کہنا کیسا؟ (89)حلال کمانے کے 50 مدنی پھول (90)کھانے کا اسلامی طریقہ (91)دعوتوں کے بارے میں سوال جواب (92)کباب سموسے (93)وزن کم کرنے کا طریقہ (94)میتھی کے 50مدنی پھول (95)مچھلی کے عجائبات (96)پان گٹکا۔

نوٹ : یہ مجموعہ شوال شریف 1446ھ /اپریل 2025ءمیں دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا۔ ان شاءَ اللہ الکریم.

اسے خود بھی پڑھیے اور بنیت ِ ثواب شیئر بھی کیجیے۔اللہ پاک ہمیں اس مجموعے سے بھرپور فوائد حاصل کرنے، اصلاحِ نفس اور خیر پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

از قلم:مولانا اُحد رضا عطاری مدنی

24رمضان المبارک1446ھ/25مارچ 2025ء


گوجرہ ڈویژن فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ”افطار اجتماع“ کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سمیت پروفیسرز حضرات کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد جنید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضانُ المبارک تقویٰ و پرہیزگاری اختیار کرنے کا مہینہ ہے لہٰذا اس میں خوب عبادت کیجئے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو رمضانُ المبارک کا مہینہ پائیں اور رب عزوجل سے اپنی مغفرت کروانے میں کامیاب ہوجائیں۔(رپورٹ:سجاد احمد، شعبہ اوقات الصلوٰۃ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت  ماہِ اپریل 2025ء کی 8 تاریخ کو 21 دن پر مشتمل”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں درسِ نظامی کے طلبۂ کرام، علمائے کرام اور میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے اسٹوڈنٹس شریک ہوسکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 اپریل 2025ء کو شروع ہونے والا کورس 30 اپریل 2025ء کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ شام 4 تا 5 بجے تک ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭ چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭ دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے؟۔

واضح رہے 21 دن پر مشتمل ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“ سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب حاصل کرلیں۔ (رپورٹ:سجاد احمد، شعبہ اوقات الصلوٰۃ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے، اسی مناسبت سے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 25 صفحات کا رسالہ فیضانِ لیلۃُ القدر پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربِّ کریم!جوکوئی 25 صفحات کا رسالہ فیضانِ لیلۃ ُالقدرپڑھ یا سن لے اُسے اپنی عبادت کی توفیق دے اور اُسے ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم

یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

Download


دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر کے  لوگوں کو سنتِ رسول کا عامل بنانے، انہیں نیکی کی دعوت دینے میں مصروف ہے وہیں معاشرے کی اصلاح اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کو بھی دور کرنے میں اپنی خدمات سرانجام دی رہی ہے جس کو ملک و بیرونِ ملک میں وقتاً فوقتاً سراہا جاتا ہے۔

FGRF UK دعوتِ اسلامی کے تحت خدمتِ خلق کے لئے کئے جانے والے مسلسل اقدامات کے پیشِ نظر برطانیہ کی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈز کے ہائی شیرف (High Sheriff) کی جانب سے ہائی شیرف ایوارڈ “(High Sheriff Award) دیا گیا جو کہ FGRF یوکے، یورپ اور کینیڈا کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے وصول کیا۔

الحمدللہ یہ FGRF دعوتِ اسلامی کا ایک بڑا کارنامہ ہے جوکہ کمیونٹی کے لئے شب و روز کئے جانے والی خدمات پر دلالت کرتا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)