22 رمضان المبارک, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو سنتِ رسول کا عامل بنانے، انہیں نیکی
کی دعوت دینے میں مصروف ہے وہیں معاشرے کی اصلاح اور معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں
کو بھی دور کرنے میں اپنی خدمات سرانجام دی رہی ہے جس کو ملک و بیرونِ ملک میں
وقتاً فوقتاً سراہا جاتا ہے۔
FGRF UK دعوتِ اسلامی کے تحت خدمتِ خلق کے لئے کئے جانے والے مسلسل اقدامات
کے پیشِ نظر برطانیہ کی کاؤنٹی ویسٹ مڈلینڈز کے ہائی شیرف (High Sheriff) کی جانب سے” ہائی شیرف ایوارڈ “(High Sheriff Award) دیا گیا جو کہ FGRF یوکے،
یورپ اور کینیڈا کے نگران حاجی سیّد فضیل رضا عطاری نے وصول کیا۔
الحمدللہ یہ FGRF دعوتِ اسلامی کا ایک
بڑا کارنامہ ہے جوکہ کمیونٹی کے لئے شب و روز کئے جانے والی خدمات پر دلالت کرتا
ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)