28 رمضان المبارک, 1446 ہجری
شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے
تحت 17مارچ 2025ء کو بہزاد مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں کراچی ڈویژن 1کے ڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داران اور کراچی سٹی معاونت برائے اسلامی بہنیں ذمہ دار
محمد عرفان غازی عطاری نے شرکت کی۔
نگران مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں پاکستان
غلام الیاس عطاری نے مدنی مشورے میں شرکا کو نیو فیضان صحابیات قائم کرنے کا ہدف دیتے ہوئے محارم اسلامی بھائیوں کو آخری
عشرے کا اعتکاف کروانے اور ذمہ داران کا تقرر مکمل کرکے ڈسٹرکٹ سطح پر ایک محارم
اجتماع کروانے کا ہدف کیا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)