لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت  ماہِ اپریل 2025ء کی 8 تاریخ کو 21 دن پر مشتمل”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے جارہا ہے جس میں درسِ نظامی کے طلبۂ کرام، علمائے کرام اور میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے اسٹوڈنٹس شریک ہوسکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق 8 اپریل 2025ء کو شروع ہونے والا کورس 30 اپریل 2025ء کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ کورس کا دورانیہ روزانہ ایک گھنٹہ شام 4 تا 5 بجے تک ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے۔

اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭ چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭ دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے؟۔

واضح رہے 21 دن پر مشتمل ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“ سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب حاصل کرلیں۔ (رپورٹ:سجاد احمد، شعبہ اوقات الصلوٰۃ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)