دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک گرلز کے تحت 14 مارچ 2025ء کو ہوم ٹیوشن کے اسٹوڈنٹ محمد مصطفیٰ جلال کے ختم ِ قراٰن کے سلسلے میں اُن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت منعقد ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بہنوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

آخر میں اسٹوڈنٹ نے قراٰنِ کریم کی تلاوت کی جبکہ فیضان ایجوکیشن نیٹ ورک گرلز کی ایڈمن اور ٹیچر اسلامی بہنوں کی جانب سے اسٹوڈنٹ کو مکتبۃالمدینہ کی کتاب تحفے میں دی گئی ۔